Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو پاکستان آنے کی دعوت
    • فوج کے سربراہ کو برطرف کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا:نیتن یاہو
    • زرمبادلہ ذخائر 21.5ارب ڈالر، ٹیکس وصولی 3.1ٹریلین تک پہنچ گئی
    • عاشق رسول ۖ غازی علم دین کا97واں یوم شہادت 31اکتوبر کو منایا جائیگا
    • پٹرول 3.19 روپے سستا ڈیزل 2.25 روپے مہنگا
    • قومی اسمبلی نے 27اکتوبر یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • صاحب حیثیت افراد سولر لگا کر رعایت سے فائدہ اٹھاتے وزیر توانائی 200 یونٹ کی حد ختم کرنے پر غور
    • پنجاب میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی’ سردی بڑھنے کا امکان
    • پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار
    • اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • مشرقِ وسطی کا کوئی ملک دوسرے کی قیمت پر دیرپا سلامتی حاصل نہیں کر سکتا :انتونیو گوتیرس
    • ایران نے یورپ امریکہ کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے ٹرمپ حملے کا جواب پہلے سے زیادہ تباہ کن ہو گا تہران
    • عوام کی سلامتی انصاف کیلئے جیل جانا منظور جرم ترک کر دیں ورنہ نہیں چھوڑیں گئے مریم نواز
    • پاک چین دیجیٹل روابط مزید مضبوط بنانے کا اعلان
    • وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑاور چینی سفیرپاک چین انفارمیشن کوریڈور کا افتتاح کررہے ہیں۔
    • منڈی بہائوالدین : مریم نواز یونیورسٹی آف رسول کے ملٹی پرپز ہال میں طالبات کے ساتھ مل کر کیک کاٹ رہی ہیں۔
    • اسرائیل میں ریکارڈ ووٹنگ؛ نیتن یاہو کی پریشانی بڑھ گئی’اپوزیشن رہنما پر مبینہ حملہ’چاقو بردار شخص گرفتار
    • طالبان کی سول آبادی پر گولہ بھاری پاک فوج کا منہ توڑ جواب متعدد چیک پوسٹیں تباہ ٹھکانے چھوڑ کر فرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جموں کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا شہر شہر ریلیاں

    By Khabrain Newsاکتوبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد،مظفرآباد’لاہور’ ملتان’ڈیرہ غازی خان (نمائندگان )27اکتوبر جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی یوم سیاہ منایا گیا انتظامیہ سرکاری محکموں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں نکا لیگئیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں انکی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے ریلیوں کے کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا ئیں کی گئیں اس سلسلے میں ڈیرہ غازی خان سے بیورو نیوز کے مطابق ۔ ضلع کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی جہاں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری روڈ تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر بیرسٹر محمد بلال سلیم نے کی۔ ریلی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق بلوچ، ضلعی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں نے شرکت کی۔ دریں اثنا ضلعی انتظامیہ اور ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد بھارتی جارحیت کو اجاگر کرکے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی سے اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز یاسر رضوان نے ڈائریکٹر آرٹس کونسل مقبول احمد رانا اور دیگر افسران کے ہمراہ تصویری نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی حمزہ الطاف، ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فضل کریم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران شفقت علی اور جاوید احمد، پروفیسر محمد صادق، دیگر محکمہ تعلیم کے افسران، تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔ تصویری نمائش میں بھارتی جارحیت، کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والے واقعات کو اجاگر کیا گیا۔
    ر اجن پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق ضلعی انتظامیہ راجن پور کے زیر اہتمام ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر راجن پور عمران حسین رانجھا نے کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور محمد احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم راشد نذر شیروانی،ضلعی افسران، علمائ کرام، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پولیس اور طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ ریلی ختم نبوت چوک سے شروع ہوئی اور ہسپتال چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم، بینرز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے۔ شرکائ کشمیری بھائیوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر راجن پور عمران حسین رانجھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور کشمیر کی آزادی کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔ ا
    جام پور سے نمائندہ خبریں کے مطابق ریلی کی قیادت ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جامپور شاہد اقبال نے کی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جامپور محسن رسول، ڈی ایس پی جامپور فاروق احمد بھی ان کے ہمراہ تھے ریلی میں تحصیل افسران، علمائے کرام، تاجران، وکلائ، اساتذہ، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی، ریسکیو 1122، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) فورس جام پور ، پولیس اور طلباء نے شرکت کی۔ ریلی میونسپل کمیٹی سے شروع ہو کر ٹریفک چوک پر اختتام پذیر ہوئی
    روجھان سے تحصیل رپورٹر کے مطابق روجھان میں ۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد اشرف صالح نے کی ایک منٹ کی خاموشی کے بعد ریلی کمیٹی چوک سے ہسپتال روڈ تا کلمہ چوک تک نکالی گئی۔ ریلی میں عوامی، سماجی، مذہبی، پولیس، ریسکیو 1122، پیرا فورس، صحافی، سول سوسائٹی ، ارکان، امن کمیٹی، ایم سی،روجھان کاروباری اور شہریوں نے شرکت کی۔ واک ریلی میں شریک شرکائ ریلی نے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی جبکہ بینرز کشمیر اور پاکستان کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ زبان پر ایک ہی نعرہ تھا کشمیر بنے گا پاک افواج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے فضاء میں گونج رہے تھے، صدر انجمن تاجران موسیٰ مزاری انچارج ستھرائ پنجاب روجھان رانا عمر فاروق، نے بھی ہنودی افواج کی کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف بھرپور مذمت کی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد اشرف صالح، ایس ڈی پی او سرکل روجھان ثنائ اللہ خان مستوئی، ریسکیو انچارج فاروق حیدر، موسیٰ مزاری، اشتیاق احمد، ممبر امن کمیٹی زوار غلام مصطفیٰ حیدری ،حاجی غلام یٰسین سومرو، پاکستانی بابا سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض کاظم مزاری نے سرانجام دیئے۔
    چوک اعظم سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ضلع لیہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام 27 اکتوبر کے موقع پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف یومِ سیاہ کشمیر منایا گیا اور ختمِ نبوت چوک سے کشمیر چوک تک ایک پْرامن یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سرکاری افسران، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ اے ڈی سی میونسپل سروسز شبیر احمد ڈوگر، اے ڈی سی سوشل سروسز خضر ظہور اور اسسٹنٹ کمشنر رانا زوہیب کریم نے خطاب کیا
    لیاقت پور سے نمائندہ خبریں کے مطابق میونسپل کمیٹی سے ریلی نکالی گئی جو گھنٹہ گھر سے ہوتی ہوئی میونسپل کمیٹی پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضیٰ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالقیوم نے کی۔ ریلی میں پولیس، ریسکیو 1122، میونسپل کمیٹی عملہ، انجمن تاجران، سول سوسائٹی، سکولوں کے اساتذہ و طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائ نے کشمیری پرچم و بینرز اٹھا رکھے تھے، انہوں نے کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی میونسپل کمیٹی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اکشمیر یوم سیاہ کے موقعہ پر میونسپل کمیٹی لیاقت پور سے چوک گھنٹہ گھر تک اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی بہاولپور سے جنرل رپورٹر ، سٹاف رپورٹر کے مطابق ضلعی انتظامیہ بہاولپور کے زیرِ اہتمام کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس سے جنرل پوسٹ آفس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز محمد زبیر اور اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی اقرائ مبین نے کی۔ ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، پیرا فورس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، محکمہ سکول ایجوکیشن کے نمائندگان، سکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام اور سول سوسائٹی کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر سب ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر مجتبیٰ منظور، فلائٹ لیفٹیننٹ مجاہد وسیم درانی، اسسٹنٹ کمشنر شاہ نواز کاٹھیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نوشابہ ملک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاولپور کے زیر اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر تقریب، تصویری نمائش اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کرنا تھا۔ تقریب میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رحیم یارخان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ضلعی انتظامیہ رحیم یار خان کے زیر اہتمام ایک بھرپور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) ملک فاروق احمد نے کی، جس میں ضلعی افسران، ممبران امن کمیٹی، اساتذہ، طلبائ، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان، ایڈمنسٹریٹر آفیسر ریاست علی سمیت مختلف محکموں کے افسران اور دیگر شرکاء موجود تھے۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بنیادی حقوق، آزادی اور حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیانیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، این فائیو سینٹرل زون، سیکٹر سی تھری رحیم یار خان کی جانب سے اعلیٰ حکام کے احکامات پر سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا محمد اسماعیل کی سربراہی میں27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔تمام بیٹس میں بیٹ کمانڈرز کی قیادت میں واکس کا اہتمام کیا گیا، جن میں افسران، اہلکاروں اور مقامی افراد نے شرکت کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں باندھیں۔ ریسکیو 1122 رحیم یارخان کے افسران، ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو رضاکاروں نے ضلعی انتظامیہ،تحصیل انتظامیہ اورطلباء وطالبات کے ساتھ مل کر مظلوم کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا اور ان کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل الرحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام کا استحصال اور غیر قانونی محاصرہ ان کی آزادی کی جدوجہد کو نہیں روک سکتا۔شیخ زاید انٹرانٹرنیشنل ائیرپورٹ رحیم یار خان پر یوم سیاہ کے موقع پر ائیرپورٹ منیجر کی زیر نگرانی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)، سائوتھ ایئر کے نمائندوں، محکمہ موسمیات اور ایئرپورٹ کے دیگر عملے نے شرکت کی۔کشمیر کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، رحیم یار خان میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس سرگرمی میں یونیورسٹی انتظامیہ کے افسران اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یار خان کیمپس میں یوم سیاہ کے موقع پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا انعقاد ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ڈاکٹر غلام حسن عباسی کی ہدایت پر کیا صادق آباد سے نمائندہ خصوص کے مطابق ) موٹروے پولیس کے زیرِ اہتمام سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا محمد اسماعیل کی قیادت میں 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر یکجہتی واک اور خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ افسران اور شہریوں نے بازوو?ں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کیحاصل پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تحصیل میونسپل کمیٹی حاصل پور کے زیرِ اہتمام اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور حماد حامد اور چیف آفیسر بلدیہ چوہدری ندیم کی قیادت میں 27 اکتوبر یومِ سیاہِ کشمیر کے موقع پر ایک پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔۔ اس موقع پر میاں علی عباس پیرزادہ امیدوار برائے نیشنل اسمبلی، کاشف احسن جوئیہ اور صدر تاجران ناصر محمود کوچی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اوباڑو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق اوباڑو ستائیس اکتوبر یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری اسکول مسلم کالونی اوباڑو ضلع گھوٹکی میں 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری اسکول مسلم کالونی کے طلبہ و اساتذہ نے کشمیری شہدائ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی

     

    یوم سیاہ ریلیاں

    رحیم یار خان : اسلامیہ یونیورسٹی رحیم یار خان کیمپس میں یوم سیاہ کے موقع پر ریلی نکالی جا رہی ہے

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو پاکستان آنے کی دعوت

      زرمبادلہ ذخائر 21.5ارب ڈالر، ٹیکس وصولی 3.1ٹریلین تک پہنچ گئی

      عاشق رسول ۖ غازی علم دین کا97واں یوم شہادت 31اکتوبر کو منایا جائیگا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.