Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سی ای او شمع گروپ انٹرنیشنل کی چیئرمین او پی ایف سے ملاقات
    • کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا کٹار بند روڈ کی تعمیر کا مطالبہ
    • ایران جنگ کی وجہ سے امریکہ میں مہنگائی ہوئی: ڈیموکریٹک رکن کانگریس
    • وزیرآبی وسائل’ چیئرمین واپڈا کا دیامر بھاشا ڈیم’ داسو پراجیکٹ کا دورہ
    • ارفع کریم ٹاور میں سندھ پولیس کے 33 زیر تربیت ڈی ایس پیز کیلئے 2 روزہ آئی ٹی تربیتی سیشن
    • پاکستان میں ٹریکٹروں کیلئے خودکار ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاری
    • لاہور ہائیکورٹ:سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست’ ریکارڈ سمیت 3 نومبر کو طلب
    • پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ
    • وزیر قانون سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات
    • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر 2026 میں 435ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، بیرسٹر دانیال چوہدری
    • PIA کی بین الاقوامی فضائوں میں واپسی کا سفر اہم مرحلے میں داخل
    • کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پْرعزم ہیں، سینیٹر نیلوفر بختیار
    • پنجاب: نرسری تا پانچویں جماعت کے نئے نصاب کی کتابوں پر نظرثانی کا فیصلہ
    • ایران سے پشاور کے شہری کو اغوا کرنیوالے ملزمان افغان شہری نکلے ‘ اغوا کاروں کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے:ایف آئی اے حکام
    • پنجاب میں زرعی انقلاب کیلئے مریم نواز کے 10 بڑے اعلانات سالگرہ کا دن کسان بھائیوں کے نام
    • ایران امریکہ جنگ سے بڑی تباہی پاکستان چین کا انتباہ
    • ٹرمپ کیساتھ ملکر ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا نادر موقع موجود ہے: نیتن یاہو
    • سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہاں 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش
    • پٹرول 1.85 روپے ڈیزل 1.75 روپے مہنگا
    • سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپسمیں ٹکرا گئیں، 68 افراد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ویں 27 ویں ترمیم سے عدلیہ کی ازادی کو نقصان پہنچا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن کیانی مستعفی26

    By Khabrain Newsاکتوبر 29, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ
    دے دیا ۔صدرِ پاکستان کو ارسال کیے گئے اپنے استعفیٰ میں انہوں نے ذاتی وجوہات اور حالیہ سرجری کے بعد صحت سے متعلق مسائل کے ساتھ ساتھ اپنے ضمیر (کی آواز)کو بھی اس فیصلے کی بنیاد قرار دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے ( بی بی سی ) کے مطابق صدرِ مملکت کو 28اکتوبر 2026ء کو بھجوائے گئے اپنے استعفیٰ میں جسٹس کیانی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں خدمات انجام دینا ان کے لیے اعزاز کی بات رہی۔اپنے عدالتی دور کے دوران انہوں نے مختلف نوعیت کے 23ہزار سے زیادہ مقدمات نمٹائے اور ہمیشہ آئین کی بالا دستی، بنیادی حقوق کے تحفظ اور بلا خوف و امتیاز انصاف کی فراہمی کی کوشش کی۔اپنے استعفے میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میری رائے میں 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے ذریعے متعارف کروائی گئی تبدیلیوں نے ہائی کورٹس کی خودمختاری اور ادارہ جاتی سالمیت کو متاثر کیا ہے۔ میں نے عدلیہ کے اداروں پر ایگزیکٹیو (انتظامیہ)کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مشاہدہ کیا ہے، جس کا دائرہ ججوں کی تقرری اور تبادلوں تک پھیل چکا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری نظر میں اس قسم کی مداخلت نے عدلیہ کی آزادی اور عدالتی عمل کی غیر جانبداری پر عوام کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں انصاف کی فراہمی کے نظام پر عوامی یقین متزلزل ہوا ہے۔اپنے استعفیٰ میں جسٹس کیانی نے عام سائلین کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نظامِ انصاف کے اصل فریق عام سائلین ہوتے ہیں اور ان کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ انصاف کی فراہمی کے لیے قائم نظام کے ثمرات دیگر حلقوں کو حاصل ہو رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ موجودہ حالات میں میرا ضمیر مجھے عدالتی منصب پر برقرار رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔جسٹس محسن اختر کے مطابق یہ ایک تکلیف دہ فیصلہ ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ عدالتی عہدہ آزادی، آئین سے وفاداری اور انسانی وقار کے تحفظ سے الگ نہیں ہو سکتا۔استعفیٰ میں جسٹس کیانی نے یہ بھی کہا کہ وہ اب وکالت کے شعبے میں واپس جانا چاہتے ہیں، جہاں وہ عوامی حقوق کے تحفظ اور قانونی آگاہی کے فروغ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔اپنے استعفیٰ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے خاص طور پر 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ترامیم کے نتیجے میں ہائی کورٹس کی خود مختاری اور عدالتی آزادی متاثر ہوئی ہے۔خیال رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے بطور جج اپنے کیریئر کا اغاز اسلام آباد ہائیکورٹ سے کیا تھا اور وہ جسٹس عامر فاروق کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج تھے۔جسٹس عامر فاروق کے سپریم کورٹ میں جانے کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بننے کے امکانات روشن ہوگئے تھے، تاہم اسی دوران آئینی ترمیم کے بعد ہائی کورٹ کے ججز کو ملک کے دیگر ہائی کورٹس میں تبادلے کے دوران لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنادیا گیا۔جسٹس محسن اختر کیانی ان تین ججز میں شامل ہیں جن کا تبادلہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے دیگر صوبائی کورٹس میں کر دیا گیا تھا۔جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہوکر لاہور ہائیکورٹ میں فرائض انجام دے رہے تھے۔جسٹس محسن اختر کیانی اسلام باد ہائیکورٹ میں سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر اور لاہور ہائیکورٹ میں دسویں نمبر پر تھے۔نئے ججز روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ راولپنڈی بنچ میں کیا گیا تھا اور انہوں نے دو نومبر سے راولپنڈی بینچ میں مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے 11 فروری 2032ء میں ریٹائر ڈ ہونا تھا۔
    جسٹس محسن اختر کیانی

    Khabrain News

      Keep Reading

      سی ای او شمع گروپ انٹرنیشنل کی چیئرمین او پی ایف سے ملاقات

      کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا کٹار بند روڈ کی تعمیر کا مطالبہ

      ایران جنگ کی وجہ سے امریکہ میں مہنگائی ہوئی: ڈیموکریٹک رکن کانگریس

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.