Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سی ای او شمع گروپ انٹرنیشنل کی چیئرمین او پی ایف سے ملاقات
    • کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا کٹار بند روڈ کی تعمیر کا مطالبہ
    • ایران جنگ کی وجہ سے امریکہ میں مہنگائی ہوئی: ڈیموکریٹک رکن کانگریس
    • وزیرآبی وسائل’ چیئرمین واپڈا کا دیامر بھاشا ڈیم’ داسو پراجیکٹ کا دورہ
    • ارفع کریم ٹاور میں سندھ پولیس کے 33 زیر تربیت ڈی ایس پیز کیلئے 2 روزہ آئی ٹی تربیتی سیشن
    • پاکستان میں ٹریکٹروں کیلئے خودکار ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاری
    • لاہور ہائیکورٹ:سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست’ ریکارڈ سمیت 3 نومبر کو طلب
    • پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ
    • وزیر قانون سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات
    • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر 2026 میں 435ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، بیرسٹر دانیال چوہدری
    • PIA کی بین الاقوامی فضائوں میں واپسی کا سفر اہم مرحلے میں داخل
    • کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پْرعزم ہیں، سینیٹر نیلوفر بختیار
    • پنجاب: نرسری تا پانچویں جماعت کے نئے نصاب کی کتابوں پر نظرثانی کا فیصلہ
    • ایران سے پشاور کے شہری کو اغوا کرنیوالے ملزمان افغان شہری نکلے ‘ اغوا کاروں کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے:ایف آئی اے حکام
    • پنجاب میں زرعی انقلاب کیلئے مریم نواز کے 10 بڑے اعلانات سالگرہ کا دن کسان بھائیوں کے نام
    • ایران امریکہ جنگ سے بڑی تباہی پاکستان چین کا انتباہ
    • ٹرمپ کیساتھ ملکر ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا نادر موقع موجود ہے: نیتن یاہو
    • سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہاں 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش
    • پٹرول 1.85 روپے ڈیزل 1.75 روپے مہنگا
    • سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپسمیں ٹکرا گئیں، 68 افراد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ریل کے سفرکو محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں شہباز شریف

    By Khabrain Newsاکتوبر 29, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریل کے سفر کو محفوظ اور بااعتماد
    بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی بحالی اور انقلابی اصلاحات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔بدھ کووزیراعظم آفس میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزارت ریلوے کے انتظامی، مالیاتی اور اصلاحاتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے وزیراعظم کو پاکستان ریلوے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔پاکستان ریلوے کی فریٹ سروسز میں بہتری اور مسافروں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر اعظم نے ریل کے سفر کو محفوظ اور بااعتماد بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ریلوے میں شفافیت، اصلاحات اور عوامی ریلیف کے شعبوں کو ترجیح دینے کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی بحالی اور انقلابی اصلاحات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ و تعمیرات ریاض حسین پیرزادہ نے ملاقات کی اور انہیں جاری ہائوسنگ سکیموں بارے پیشرفت سے آگاہ کیا۔بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت ہائو سنگ اینڈ ورکس کے امور اور ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رہائشی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔دریں اثناء وزیراعظم نے اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں انفرا سٹرکچر، نصاب، اساتذہ کی تربیت اور دیگر اصلاحات کو ہنگامی بنیادوں پر نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کی زیرِصدارت اسلام آباد میں اسکولوں میں اصلاحات کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کو اسلام آباد میں سرکاری اسکولوں کے مسائل ایک ہفتے میں حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کو اسکولوں میں محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام اسکولوں میں اسمارٹ بورڈز جلد از جلد نصب کیے جائیں،شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں اسکولوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل فوری طور پر بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعظم نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو ایک موثر اور فعال ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں انفراسٹرکچر کے تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتیاں صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں، اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ تعلیم و تدریس کے علاوہ کسی اور سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔وزیراعظم نے طلبا و طالبات کے لیے سرکاری اسکول بسوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے، بسوں کی آٹ سورسنگ اور تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے جسمانی طور پر معذور طلبا و طالبات کے لئے تمام سرکاری اسکولوں میں ریمپ قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں طلبا و طالبات کی غذائی نشوونما یقینی بنانے کے لیے مفت لنچ کا نظام فعال کیا جائے۔ وزیراعظم نے سرکاری اسکولوں میں شمسی توانائی کو فروغ دینے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسکولوں میں نصاب، انفراسٹرکچر اور دیگر امور کے حوالے سے سروے رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات کی نقل و حمل کے لیے 278 سرکاری بسیں چل رہی ہیں۔قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، علی بابا سے زرعی شعبے میں آٹومیشن کے حوالے سے تعاون خوش آئند ہے، علی بابا کے تعاون سے کینسر کی پیشگی تشخیص کے نظام کا اطلاق بھی جلد یقینی بنایا جائے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معیشت اور گورننس میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹائیزیشن اور اس حوالے سے علی بابا کے ساتھ تعاون کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کو حکومتِ پاکستان اور علی بابا گروپ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے تحت مختلف شعبوں میں جاری پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ زراعت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈلز، تمباکو کی ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکنالوجی اور سٹرس پھلوں و زیتون کی برآمدات کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام جاری ہے۔ مزید برآں علی بابا پر پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کیلئے خصوصی ویب سائٹ پر خصوصی پاکستان پویلین قائم کر دیا گیا ہے. پاکستان سنگل ونڈو کے ذریعے تجارتی دستاویزات کی ڈیجیٹل تصدیق کا نظام فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ ایس ایم ایز ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور علی بابا کے اشتراک سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی، تربیت اور ای کامرس کے مواقع فراہم کرنے کے لیے دو سالہ پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں ایف بی آر اور پرال کے لیے جدید ڈیٹا پلیٹ فارم اور سینٹرل ڈیٹا ہب کی تیاری اور صحت کے شعبے میں اے آئی کی مدد سے کینسر کی تشخیص کے مجوزہ پائلٹ منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ توانائی کے شعبے میں اوگرا کو ایندھن کی سپلائی چین کے ڈیٹا کے تجزیے کے لیے مصنوعی ذہانت اور بزنس انٹیلی جنس ٹولز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح اعلی تعلیم، ریلوے، پوسٹل سروس اور شہری انتظام کے شعبوں میں بھی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق اقدامات تکمیل کے مراحل میں ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا تنویر حسین جام کمال خان، ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، محمد اونگزیب، عطا اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، سید مصطفی کمال، عبد العلیم خان، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.وزیرِ اعظم نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کا مثر استعمال پاکستان میں تجارت، برآمدات، زرعی پیداوار، کاروباری سہولت اور سرکاری خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار کا حامل ہے، علی بابا کی جانب سے پاکستان کی زرعی اجناس کی برآمد کیلئے چینی مارکیٹس میں برآمد کیلئے تعاون خوش آئند ہے۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، علی بابا سے زرعی شعبے میں آٹومیشن کے حوالے سے تعاون خوش آئند ہے، علی بابا کے تعاون سے کینسر کی پیشگی تشخیص کے نظام کا اطلاق بھی جلد یقینی بنایا جائے۔
    شہباز شریف

    Khabrain News

      Keep Reading

      سی ای او شمع گروپ انٹرنیشنل کی چیئرمین او پی ایف سے ملاقات

      کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا کٹار بند روڈ کی تعمیر کا مطالبہ

      ایران جنگ کی وجہ سے امریکہ میں مہنگائی ہوئی: ڈیموکریٹک رکن کانگریس

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.