Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سی ای او شمع گروپ انٹرنیشنل کی چیئرمین او پی ایف سے ملاقات
    • کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا کٹار بند روڈ کی تعمیر کا مطالبہ
    • ایران جنگ کی وجہ سے امریکہ میں مہنگائی ہوئی: ڈیموکریٹک رکن کانگریس
    • وزیرآبی وسائل’ چیئرمین واپڈا کا دیامر بھاشا ڈیم’ داسو پراجیکٹ کا دورہ
    • ارفع کریم ٹاور میں سندھ پولیس کے 33 زیر تربیت ڈی ایس پیز کیلئے 2 روزہ آئی ٹی تربیتی سیشن
    • پاکستان میں ٹریکٹروں کیلئے خودکار ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاری
    • لاہور ہائیکورٹ:سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست’ ریکارڈ سمیت 3 نومبر کو طلب
    • پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ
    • وزیر قانون سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات
    • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر 2026 میں 435ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، بیرسٹر دانیال چوہدری
    • PIA کی بین الاقوامی فضائوں میں واپسی کا سفر اہم مرحلے میں داخل
    • کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پْرعزم ہیں، سینیٹر نیلوفر بختیار
    • پنجاب: نرسری تا پانچویں جماعت کے نئے نصاب کی کتابوں پر نظرثانی کا فیصلہ
    • ایران سے پشاور کے شہری کو اغوا کرنیوالے ملزمان افغان شہری نکلے ‘ اغوا کاروں کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے:ایف آئی اے حکام
    • پنجاب میں زرعی انقلاب کیلئے مریم نواز کے 10 بڑے اعلانات سالگرہ کا دن کسان بھائیوں کے نام
    • ایران امریکہ جنگ سے بڑی تباہی پاکستان چین کا انتباہ
    • ٹرمپ کیساتھ ملکر ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا نادر موقع موجود ہے: نیتن یاہو
    • سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہاں 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش
    • پٹرول 1.85 روپے ڈیزل 1.75 روپے مہنگا
    • سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپسمیں ٹکرا گئیں، 68 افراد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اکثریت نہ ملنے پر نیتن یاہو بوکھلا گیا عرب جماعتوں پر دھاندلی کا الزام

    By Khabrain Newsاکتوبر 29, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل میں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کو
    برتری حاصل ہے، تاہم وہ حکومت بنانے کے لیے درکار پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک 27لاکھ سے زائد ووٹوں، یعنی مجموعی ووٹوں کے تقریباً 57فیصد کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق نیتن یاہو اتحاد کو 56نشستوں پر برتری حاصل ہے، جبکہ اپوزیشن کے آئزن کوٹ اتحاد کو 49نشستوں پر برتری حاصل ہے۔رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کی جماعت اتحاد سے الگ 28نشستوں پر آگے ہے، جبکہ اپوزیشن کی جماعت یاشر اکیلے 21نشستوں پر برتری رکھتی ہے۔ اسرائیلی عرب جماعتیں بھی اب تک 15نشستوں پر آگے ہیں۔اسرائیلی پارلیمان، کنیسٹ میں حکومت بنانے کے لیے 120میں سے کم از کم 61 نشستیں درکار ہیں، تاہم ابتدائی نتائج کے مطابق نیتن یاہو اتحاد اور آئزن کوٹ اتحاد دونوں ہی مطلوبہ اکثریت سے پیچھے ہیں۔واضح رہے کہ یہ نتائج ووٹوں کی جاری گنتی پر مبنی ہیں اور حتمی نتائج سامنے آنے کے بعد نشستوں کی تعداد میں تبدیلی ممکن ہے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ اور ان کا انتخابی اتحاد اتنی اکثریت حاسل نہ کرسکا کہ اپنی حکومت بنا سکیں۔اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حکمراں جماعت لیکوڈ نے دعویٰ کیا کہ عرب جماعتوں نے رشوت، دھمکیوں، تشدد، جعل سازی اور غیر قانونی سافٹ ویئر کے ذریعے ووٹروں کو متحرک کرنے سمیت سنگین جرائم کا ارتکاب کیا۔رپورٹ کے مطابق عرب قیادت والی جماعتوں رعام وغیرہ نے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کیے ہیں اور ابتدائی اندازوں میں انھیں پارلیمان کی تاریخ میں اپنی سب سے زیادہ یعنی مجموعی طور پر 19 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔ان نشستوں کے باعث نیتن یاہو کے سیاسی اتحاد اور ان کی مخالفت کرنے والی یہودی جماعتوں کے لیے پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس مبینہ دھاندلی کے حوالے سے سیکڑوں بیانات اور دیگر شواہد موجود ہیں۔لیکوڈ جماعت نے نقد رقم اور رعام کے انتخابی پرچوں والے ہزاروں لفافوں، انتخابی عملے کو دھمکانے، ایک سے زیادہ مرتبہ ووٹ ڈالنے اور ووٹروں کی تعداد اور بیلٹ لفافوں کے ریکارڈ میں فرق جیسے الزامات بھی عائد کیے۔حکمراں جماعت نے پولیس، داخلی سلامتی کے ادارے اور مرکزی انتخابی کمیٹی سے فوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب مرکزی انتخابی کمیٹی کے ایک عہدیدار نے چینل 12 کو انٹرویو دیتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی کے دعووں کو مسترد کردیا۔
    نیتن یاہو

    Khabrain News

      Keep Reading

      سی ای او شمع گروپ انٹرنیشنل کی چیئرمین او پی ایف سے ملاقات

      کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا کٹار بند روڈ کی تعمیر کا مطالبہ

      ایران جنگ کی وجہ سے امریکہ میں مہنگائی ہوئی: ڈیموکریٹک رکن کانگریس

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.