لاہور(خبریں ڈیجیٹل)شہر اور گردونواح میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے یکسر باہر ہو گئی ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ مارکیٹ میں سرکاری نرخ نامے کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے اور دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، آلو، پیاز، ٹماٹر اور لہسن سمیت روزمرہ استعمال کی بنیادی سبزیاں غریب اور متوسط طبقے کی خرید سے دور ہو چکی ہیں۔ پھلوں کی قیمتیں تو پہلے ہی طبقہ امرا کے لیے مخصوص تھیں، اب عام سبزی خریدنا بھی محال ہو چکا ہے۔ مارکیٹ کا دورہ کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹیں یا تو آویزاں ہی نہیں کی جاتیں، اور اگر کہیں لسٹ موجود بھی ہو تو اس پر عمل درآمد کروانے والا کوئی نہیں

