Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کررہی ہیں۔
    • مریم نواز کا فصلوں کی با قیادت جلانے پر 100 فیصد کنٹرول کا حکم
    • فرانس میں مہنگائی کیخلاف مکمل ہڑتال نظام زندگی معطل
    • بھارت نے پاکستان سمیت خطے کو فضاء زہر آلود کر دی نومبر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی
    • پاکستان کےعرفات منہاس آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد
    • بھارتی وزیراعلی پنجاب کو لاہور آنا چاہیے مودی کا کرتار پور راہداری کو بند رکھنا افسوسناک ہے سادھو بھو پیندر سنگھ
    • 11سال کی عمر میں منشیات کی پیشکش ہوئی بولی ووڈ اداکارہ کا چونکا دینے والا انکشاف
    • بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم 11 مسافر جان بحق33 زخمی مریم نواز نے رپورٹ طلب کر لی
    • اعلان عالم اسلام ایڈیشن اج کی رنگین اشاعت میں ملا خط کریں
    • اسحاق ڈار کاعباس عراقچی اور عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
    • عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی ہی حقیقی گورننس: وزیر اطلاعات پنجاب
    • فی تولہ سونا 9 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہوگیا
    • KP ‘ پی ٹی آئی دور کی 1224ترقیاتی سکیموں کی چھان بین شروع
    • کوپن ہیگ:تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کیخلاف ڈنمارک میں ہزاروں نوجوان احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔
    • پشاور ہائیکورٹ 3 ایم پی او کے مقدمات نہ سنے: وفاقی آئینی عدالت
    • راولپنڈی: تحریک انصاف کےرکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر گرفتار
    • ٹرمپ کی الیکشن میں شکست کے بعد اب امریکہ ایران جنگ ختم ہوتی نظر آرہی ہے: ملیحہ لودھی
    • مریم نواز کے لیگل نوٹس کا بھرپور اور مکمل جواب دیاجائیگا، چودھری سالک حسین
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی
    • کراچی میں پاکستان کا پہلا ماربل سٹی قائم کیا جا رہا ہے: شرجیل انعام میمن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریم نواز کا فصلوں کی با قیادت جلانے پر 100 فیصد کنٹرول کا حکم

    By Khabrain Newsنومبر 6, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی سے متعلق
    خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ کے سربراہ معاون خصوصی شعیب مرزا نے ہر ضلع سے متعلق کے پی آئی رپورٹ پیش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری،گوجرانوالہ، اٹک، بہاولپور، چکوال، جہلم، لیہ اورساہیوال کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بعض اضلاع میں بیوٹیفکیشن پلان کی تکمیل اور معیار میں تساہل برتنے پربرہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فصلوں کی باقیات جلانے پر 100 فیصد کنٹرول کا حکم دیا۔اوکاڑہ اور دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات پر کنٹرول نہ کرنے پر وارننگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیوٹیفکیشن سکیموں میں پائیداری اور معیار پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا اور ہر بیوٹیفکیشن سکیم میں فواروں سمیت دیگر واٹر فیچرز شامل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں گورننس اور روڈ مینٹی ننس کے لئے خصوصی سکواڈ قائم کرنے کی ہدایت کی گئی اوربتایا گیا کہ سکواڈ 12گھنٹے کے اندر اندر انسپکشن اور مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹریٹ لائٹس 100 فیصد فنکنشل اور مین ہول 100 فیصدکور کرنے کی ہدایت کی اور زبیرا کراسنگ اور سکول سیفٹی کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسسٹنٹ کمشنرز کو واٹر فلٹریشن پلانٹ ٹھیک کروانے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور جنرل بس ٹرمینلز اورگرین بس شیڈز کی تعمیر ومرمت اور صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہسپتالوں کی صورتحال میں بہتری کیلئے تین دن کی مہلت دی اورڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ ہسپتالوں کے دوروں کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اوپن پلاٹ پر کوڑا کرکٹ ڈالنے پر مالکان کوپہلے وارننگ، دوسری بار بھاری جرمانہ اور تیسرے مرحلے میں ایف آئی آر کا اندارج کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کو انکروچمنٹ فری بنانے کا حکم دیااور تجاوزات کیلئے مشترکہ آپریشن ،وال چاکنگ، کٹے پھٹے بینر اور چھوٹے چھوٹے اشتہارات بھی دیواروں سے اتارنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ اور روڈ واشنگ روزانہ کرانے کا حکم دیا اور صوبہ بھر میں آوارہ کتوں پر قابو پانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لین مارکنگ،عمارتوں پر پینٹ اور صاف ستھری سڑک دیکھ کر اچھے شہر کا تاثر ابھرتا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز اور انتظامیہ کی لاپرواہی سے میری ساکھ پر حرف آتا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز یونیورسٹی اور کالجز میں جاکر طلبہ کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور سکیموں کے بارے میں بتائیں۔ہر ڈی سی اپنے ضلع کی معاشی ترقی کیلئے ڈسٹرکٹ اکنامک پلان تیار کرے۔اجلاس میں ضلع خانیوال میں، اکبر بازار، مین بازار میاں چنوں اور اللہ داد بازار جہانیاں کی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر شیخوپورہ مین بازار، اکبر بازار، ہمایوں بازار، چھوٹا اڈہ بازار اور صفدرہ آباد بازار اور شرقپور اور مریدکے بیوٹیفکیشن پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرگوجرانولہ کو شاندار بیوٹیفکیشن پراجیکٹ پر شاباش دی اور ایمن آباد، کامونکی اور نوشہرہ ورکاں کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ننکانہ صاحب میں چار بیوٹیفکیشن پلان نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت۔اجلاس میں راولپنڈی کے پانچ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا اورڈی سی راولپنڈی کو گرین بیلٹس پر توجہ دینے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر گجرات کو نئی سکیمیں پراجیکٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں رحیم یارخان کے بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں سکیمیں اوریجنل سے مختلف ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فوڈ سٹریٹ اور فوڈ کارٹ بہتر افراد اور کمپنیوں کو دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ای بز، کتے کے کاٹنے کے واقعات، ستھراپنجاب، ہسپتال، سکول اور دیگر امور کا جائزہ لیا یگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بہتر کارکردگی پر شاباش اور بد ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وارننگ دی گئی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کے پی آئی سے متعلق جائزہ لیا گیااور پرائس کنٹرول، روڈ اینڈ سٹریٹ سیفٹی، عوامی سہولیات پر رپورٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پرڈویلپمنٹ مانیٹرنگ،ریگولیشن اینڈ انفورسمنٹ، اربن آرڈر، کلین اینڈ گرین پنجاب، عوامی مقامات اور سٹیزن سروسزکا جائزہ بھی لیا گیا۔
    مریم نواز

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کررہی ہیں۔

      بھارت نے پاکستان سمیت خطے کو فضاء زہر آلود کر دی نومبر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

      بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم 11 مسافر جان بحق33 زخمی مریم نواز نے رپورٹ طلب کر لی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.