اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک میں سیاسی عدم استحکام
، سکیورٹی کی ابتر صورتحال اور معاشی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ گورننس کے ماڈل پر شدید تنقید کی ہے، انہوں نے ملک میں سرمایہ کاری کی عدم موجودگی، سیاسی تنازعات اور سکیورٹی چیلنجز پر حکمران طبقے اور مقتدر حلقوں کی پالیسیوں کو ہدفِ تنقید بنایا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے ملک میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی مسائل اور سیاسی کشیدگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات پاکستان میں رونما ہو رہے ہیں، صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگا ہوا ہے، خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی اور اسپیکر اسمبلی اچانک غائب اور منظرِ عام سے اوجھل ہیں۔آزاد کشمیر کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔

