قاہرہ (این این آئی) مصر میں آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے قدیم شہر لقصر کے قریب کھدائی کے دوران تقریباً تین ہزار سال پرانا ایک شاہی مقبرہ دریافت کر لیا تھا۔ مصری وزارتِ سیاحت و آثارِ قدیمہ کے مطابق اس مقبرے سے قدیم فرعونی دور کے نادر مجسمے، مٹی کے برتن اور دیواری نقوش برآمد ہوئے ہیں جو اس دور کی تاریخ اور طرزِ زندگی کو سمجھنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ مقبرے میں موجود نوادرات کو محفوظ بنا کر جلد ہی قاہرہ کے عجائب گھر میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
مصر میںآثار قدیمہ کے ماہرین نے3ہزارسال پرانا شاہی مقبرہ دریافت کرلیا

