تل ابیب (آئی این پی) اسرائیلی حکام نے16 برس کی ایک فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو انتظامی حراست کے حکم کے تحت چار ماہ کے لئے جیل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق انتظامی حراست کے تحت اسرائیل کسی بھی شخص کو بغیر فردِ جرم عائد کیے اور مقدمہ چلائے چھ ماہ تک حراست میں رکھ سکتا ہے۔ اس مدت میں غیر معینہ مدت تک توسیع بھی کی جاسکتی ہے جبکہ زیرِ حراست افراد کے خلاف شواہد بھی ظاہر نہیں کیے جاتے۔ فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے بتایا کہ اس وقت اسرائیلی جیلوں میں قید 90 فلسطینی خواتین میں سے 21 کو انتظامی حراست کے احکامات کے تحت رکھا گیا ہے۔ ریماس دویقات ہائی سکول کی طالبہ ہیں اور 18 سال سے کم عمر ان تین فلسطینی لڑکیوں میں شامل ہیں جو اس وقت جیل میں قید ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق ریماس دویقات کو چار نومبر کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس گورنریٹ کے قصبے بیتا میں ان کے خاندانی گھر پر فوجی چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ اکتوبر میں سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق انتظامی حراست میں رکھے گئے فلسطینیوں کی تعداد تین ہزار 100 سے تجاوز کر گئی تھی جن میں 18 سال سے کم عمر کے درجنوں لڑکے بھی شامل ہیں۔ مختلف نوعیت کی حراست کے تحت مجموعی طور پر تقریبا 9 ہزار300 فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 2023 میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، 1967 میں غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور مشرقی القدس پر اسرائیلی قبضے کے بعد سے اب تک 8 لاکھ سے زائد فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔2023 کے اواخر میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے اور مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں 26 ہزار افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں 800 خواتین اور 2 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔ ان میں سے بیشتر کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- صدرِ مملکت اور محسن نقوی کی ملاقات میں صوبوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی: ایوان صدر کی وضاحت
- پرندوں کا تحفظ کیس’سینئر افسر وائلڈ لائف 9 دسمبر کو طلب
- منشیات کیس: انمول عرف پنکی اور دیگر پر فرد جرم عائد،ملزمان کا صحت جرم سے انکار
- بجلی کے فی یونٹ 5روپے سیلز ٹیکس کا اطلاق مزید 8اداروں تک بڑھا دیا گیا
- اسرائیل کا 16برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکم
- پنجاب ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع ہوگی
- مصر میںآثار قدیمہ کے ماہرین نے3ہزارسال پرانا شاہی مقبرہ دریافت کرلیا
- نہر توڑ کر پانی چوری کرنیکا الزام ‘جھنگ پولیس کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکی ہدایت
- فیصل آباد:ورکر اپنی ورکشاپ پر گیزر تیار کر رہا ہے۔
- 28ویں آئینی ترمیم کا مسود ہ تا حال میرے پاس نہیں آیا: ایاز صادق
- لاہور:ایک شہری گیس ری فلنگ کیلئے خالی سلنڈر کندھے پر اٹھائے جارہا ہے۔
- کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، شہری کھانے پکانے سے بھی محروم
- فرانس میں سائبر سکیورٹی کے نئے قوانین نافذ، آن لائن فراڈ پر سخت سزائیں مقرر
- اپنا مائیکروفنانس بینک اور موبی لنک بینک کے درمیان شیئر پرچیز ایگریمنٹ طے پا گیا
- ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل، فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ
- لاہور:اپنا مائیکرو فنانس بینک اور موبی لنک بینک کے مابین شیئر پرچیز ایگریمنٹ پر دستخط کرنے کے بعد لیا گیا گروپ فوٹو۔
- لطیف کھوسہ کے بیانات بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں:سلمان اکرم راجہ
- لاڑکانہ: کسان اپنے بنائے سٹ اپ پر گڑ بنا رہا ہے۔
- حکومت کا سکوک بانڈز کے اجرا کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہ
- دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداراکرہ کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا
