واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سابق چیف ایگزیکٹیو ٹم کک کو ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کا نیا چیف ایگزیکٹیو آفیسر بنانے کی تجویز دے دی۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا ہے کہ اینویڈیا کے چیف ایگزیکٹیو جینسن ہوانگ مستعفی ہو گئے، ان کی جگہ لینے کے لیے صرف ایک ہی شخص موزوں ہے، جو ایپل کے سابق سربراہ ٹم کک ہیں۔انہوں نے ٹم کک کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لیجنڈ کی جگہ دوسرا لیجنڈ لے گا۔رپورٹس کے مطابق ٹم کک رواں برس ستمبر میں ایپل کے چیف ایگزیکٹیو کے عہدے پر 15 سال خدمات انجام دینے کے بعد مستعفی ہو گئے تھے اور اب کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ہیں۔گزشتہ سال ٹم کک نے ٹرمپ کو 24 قیراط سونے کے اسٹینڈ پر نصب امریکا میں تیار کردہ خصوصی یادگاری تختی پیش کی تھی۔ یہ اقدام ایپل کے امریکی مینوفیکچرنگ پروگرام کے تحت ملک میں مزید 100 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد کیا گیا تھا۔اینویڈیا نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر کولیٹ کریس عبوری چیف ایگزیکٹیو کی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔
ٹم کک
بریکنگ نیوز
- جعفر ایکسپریس مارگلہ اور راولپنڈی کے درمیان نورجان سٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتری ہوئی ہے۔
- صدرٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیا
- ٹیکس چوری روکنے کیلئے پیک شدہ چائے کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ
- برطانیہ کی روس کے 10بڑے تیل پیدا کرنے والے اداروں پر پابندیاں
- برطانیہ میں توانائی کے بڑھتے بلوں اورمہنگائی کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ
- واسا لاہور کا سمارٹ واٹر میٹرنگ سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
- صدرِ مملکت اور محسن نقوی کی ملاقات میں صوبوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی: ایوان صدر کی وضاحت
- پرندوں کا تحفظ کیس’سینئر افسر وائلڈ لائف 9 دسمبر کو طلب
- منشیات کیس: انمول عرف پنکی اور دیگر پر فرد جرم عائد،ملزمان کا صحت جرم سے انکار
- بجلی کے فی یونٹ 5روپے سیلز ٹیکس کا اطلاق مزید 8اداروں تک بڑھا دیا گیا
- اسرائیل کا 16برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکم
- پنجاب ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع ہوگی
- مصر میںآثار قدیمہ کے ماہرین نے3ہزارسال پرانا شاہی مقبرہ دریافت کرلیا
- نہر توڑ کر پانی چوری کرنیکا الزام ‘جھنگ پولیس کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکی ہدایت
- فیصل آباد:ورکر اپنی ورکشاپ پر گیزر تیار کر رہا ہے۔
- 28ویں آئینی ترمیم کا مسود ہ تا حال میرے پاس نہیں آیا: ایاز صادق
- لاہور:ایک شہری گیس ری فلنگ کیلئے خالی سلنڈر کندھے پر اٹھائے جارہا ہے۔
- کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، شہری کھانے پکانے سے بھی محروم
- فرانس میں سائبر سکیورٹی کے نئے قوانین نافذ، آن لائن فراڈ پر سخت سزائیں مقرر
- اپنا مائیکروفنانس بینک اور موبی لنک بینک کے درمیان شیئر پرچیز ایگریمنٹ طے پا گیا
