Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسٹوکس اور ایٹکنسن تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ اسکواڈ میں شامل ہو گئے
    • پاکستانیوں نے 5 دن میں 300 ارب ایرانی ریال خرید لیے
    • لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سری دیوی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی

    By Daily Khabrainفروری 28, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی(ویب ڈیسک)آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات آج ممبئی میں اداکی جائیں گی جس میں شرکت کیلئے اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، ہیمامالنی اور ایشوریا رائےبچن سمیت تمام بڑے بالی ووڈ اسٹارز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    چار روز قبل دبئی میں دم توڑنے والی اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات آج اداکی جائیں گی۔

    آنجہانی اداکارہ سری دیوی چند روز قبل اپنے شوہر بونی کپور اور چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ہمراہ اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کیلئے دبئی گئی تھیں۔
    تاہم کسی کو کیا خبر تھی کہ شادی کی تقریب میں خوشی خوشی شرکت کرنے والی اداکارہ سری دیوی کا یہ آخری سفر ہے۔ چار روز قبل سری دیوی کی موت کی خبر نے ان کے گھروالو ں سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔

     
    ابتدا میں ان کی موت کی وجہ دل کادورہ قرار دیا جارہا تھا تاہم فرانزک رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ سری دیوی اپنی موت سے قبل نشے میں تھیں اور ان کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی ہے۔

    دبئی پولیس کی جانب سے  اداکارہ کی لاش تفتیش کیلئے دبئی پولیس پروسیکیوشن کے حوالے کردی گئی تھی جس کی وجہ سے ان کی لاش واپس بھارت لانے میں تاخیر ہورہی تھی ، تاہم گزشتہ روز تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان کی لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ جسے بھارتی صنعتکار مکیش امبانی کے خصوصی طیارے کے ذریعے ممبئی لایا گیا۔

    سری دیوی کی میت آج صبح ممبئی لوکھنڈوالا میں سیلیبریشن اسپورٹس کلب میں رکھ دی گئی تھی جہاں ان کا آخری دیدار کرنے کیلئے ان کے گھروالوں سمیت بالی ووڈ کی تمام بڑی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
    اس موقع پر اسپورٹس کلب کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

     سری دیوی کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کیلئے بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، سونم کپور، ہیمامالنی، کاجول، اجے دیوگن، ریکھا، ایشوریا رائےبچن، جیا بچن سمیت بالی ووڈ کے تقریباً تمام بڑےاسٹارز اسپورٹس کلب پر پہنچ گئے ہیں۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے

      بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی

      عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.