اسلام آباد (اے این این)کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورایک شہری کی شہادت کے واقعہ پراسلام آباد میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے شدیداحتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز کی شہری آبادی پر گولہ باری افسوس ناک ہے، یہ اشتعال پسندی باہمی اور عالمی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے لہذا بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کا احترام کرے اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ دیا۔ احتجاجی مراسلے میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ لائن آف کنٹرول کے اطراف رہائش پذیر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔ دفتر خارجہ نے بھارت کی جارحیت اور مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کو کشمیریوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کو مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بے گناہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا تھا ، بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان شہید ہو گیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- لاہور ہائیکورٹ ‘ بسنت 2027 ء کے 10 روزہ انعقاد کیخلاف درخواست غیر ضروری قرار دیتے مسترد
- جائیداد تقسیم کیس’صرف رجسٹری کے ہونے سے ہر بات ثابت نہیں ہوتی:لاہور ہائیکورٹ
- کینیڈین ہائی کمیشن اور کشف فائونڈیشن کی10سالہ شراکت داری مکمل
- باجوڑ:ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں شہید ہونے والے باجوڑ کے نوجوان رضوان اللہ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
- راولپنڈی،ایم ڈی کیٹ امتحانات کے سوالیہ پیپرزامیدواروںسے واپس لینے کا اقدام غیر قانونی قرار
- سینئر وکیل اقبال دھینگل مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے صدر مقرر
- پنجاب کے میڈیکل کالجز سے افغان طلباء کو نکالنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع
- امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
- ملت ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
- ملتان:نوجوان وینڈر اپنے سٹال پر فروخت کیلئے رکھی مچھلیوں پر تازہ پانی چھڑک رہا ہے۔
- کالاشاہ کاکو سیمنٹ سے لدا ٹرک الٹ گیا ایک شخص جاں بحق، 2شدید زخمی
- انگلینڈ، مردوں میں خودکشی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
- بندرگاہوں پر خدمات کے دائرہ کار میں توسیع سے تجارتی سرگرمیاں بڑھائی جائیں
- کینیڈا اور کشف فائونڈیشن کی 10سالہ شراکت داری مکمل ہونے پرتقریب کے شرکاء کا گروپ فوٹو۔
- ٹرمپ کا ایران کے پیک ایکس ماؤنٹین پت حملے کا عندیہ 1291 حملے 430 حوثی ہلاک جاسوس طیارہ بھی تباہ
- روس کاباغی ارمی افسر اپنے 300 اہلکار قتل کروا کر یوکرینی فوج میں شامل
- سعودی اتحاد کی جانب سے حوثیوں کی طرف سے ینبع کی طرف داغا گیا برسٹک میزائل تباہ کرنے کا منظر۔
- باکو:چین کے وزیر خارجہ وانگ پی اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگسے مصافحہ کر رہے ہیں
- سیاسی رہنما گورنر راج میں حصہ نہ ملنے پر ناراض وفاقی وزراء
- چین سے مسئلہ فلسطین کو صدی کی سب سے بڑی نا انصافی قرار دیدیا
