تازہ تر ین

قومی ٹیم انگلش سر زمین پر ورلڈ کپ جیت سکتی ہے

لندن (نیوزایجنسیاں)پاکستان کے سابق فاسٹ باﺅلر اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے 2019ءورلڈکپ جیتنے کی اچھی امیدیں موجود ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلا جانے والا ورلڈکپ 2019ءایک سخت ٹورنامنٹ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ”ہوم کنڈیشنز میں انگلینڈ خطرناک ٹیم ہے اور گزشتہ کچھ ورلڈکپ میزبان ٹیم نے ہی جیتے ہیں لیکن دیگر ٹیمیں بھی بہترین تیاری کیساتھ ٹورنامنٹ کھیلنے آئیں گی۔“وقار یونس نے کہا کہ اگلے ورلڈکپ میں بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جبکہ پاکستانی ٹیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ گرین شرٹس نے انگلینڈ میں چیمپینز ٹرافی 2017ءجیتی اور اب وہ کنڈیشنز کے بارے میں جانتے ہیں اور یہ ظاہر بھی کر چکے ہیں کہ وہ ان کنڈیشنز میں بہترین کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔وقار یونس نے کہا کہ ”پورے ملک کی جانب سے ٹیم پر دباﺅہو گا کیونکہ اس مرتبہ توقعات بہت زیادہ ہیں جبکہ انگلینڈ میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے جو اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے میدانوں کا رخ کرے گی۔ دباﺅہو گا لیکن لڑکے اس دباﺅ سے گھبرانے کے بجائے لطف اندوز ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain