Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف ضرور واپس آو¿ لیکن نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا، عمران خان

    By Daily Khabrainجولائی 8, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایبٹ آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سنا ہے کہ باپ بیٹی جمعے کو وطن واپس آرہے ہیں، ضرور واپس آو¿ لیکن نواز شریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا۔ابیٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب مہنگائی ہوتی ہے تو عام آدمی مشکل سے پیٹ پالتا ہے اور غربت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 سالوں میں ہمارا قرضہ 6 ہزار ارب سے بڑھ کر 27 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے جس کی دو وجوہات ہیں، نااہلی اور کرپٹ لوگوں کو اداروں میں اہم عہدوں پر لگانا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کرپٹ لوگوں کو ملک کے اہم عہدوں پر کیوں بٹھایا گیا، کیوں کہ انہوں نے پیسا بنایا تھا تاکہ کوئی انہیں پکڑ نا سکے، نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے بجلی اور گیس کی قیمتیں برصغیر میں سب سے زیادہ ہیں کیوں کہ اس پر ٹیکس لگے ہوئے ہیں اور ٹیکس اس لیے لگتے ہیں کہ ملک کا قرضہ واپس کرنا ہوتا ہے۔عمران خان کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی برطانیہ سے وطن واپسی سے متعلق کہنا تھا کہ سنا ہے کہ باپ بیٹی اگلے جمعے وطن واپس آرہے ہیں، ضرور واپس آو¿ لیکن نواز شریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا، وہ عظیم آدمی تھا جس نے قوم کے لیے جیل کاٹی لیکن آپ نے بچوں کے نام پر قوم کا پیسہ چوری کرکے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے ان کے بچوں سے پوچھا آپ بیٹھے بیٹھے ارب پتی کیسے بن گئے، تو بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں اور ہم جوابدہ نہیں، آپ نے حلال کا پیسہ کمایا تو آکر جواب دیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایک سال سپریم کورٹ میں اپنی ایک ایک چیز کا حساب دیا اور اپنی منی ٹریل بھی دی اور 60 دستاویزات پیش کیں۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اربوں کی کرپشن پر سر شرم سے جھکانے کے بجائے کیپٹن (ر) صفدر ایسے گرفتاری دے رہا ہے جیسا کشمیر فتح کرکے آیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ ایک ڈھیلا چوری کیا ہو تو نام بدل دینا، ہم کئی بار شہباز شریف کا نام بدل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل پنجاب کی رپورٹ میرے ہاتھ میں ہے جس میں اسلام آباد راولپنڈی میٹرو میں 6 ارب کا نقصان ہوا اور رپورٹ میں لکھا ہے نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے نقصان ہوا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ساری ترقی اشتہارات میں ہوتی تھی، گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 24 ارب کا نقصان ہے جب کہ ملتان ڈویلپمنٹ ہاو¿سنگ اسکیم میں 8 ارب روپے اور دانش اسکول کا 100 ارب روپے کا نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے، کونسی عدالت کا فیصلہ منظور ہوگا؟ کیا برطانیہ سے فیصلہ لائیں؟ یہ لوگ جسٹس قیوم کو کال کرتے تھے ان کا فیصلہ منظور تھا۔ان کا کہنا ہے کہ ایک آدمی اپنی چوری بچانے کیلئے پاکستان کو نقصان پہنچاتا ہے، اگر لیڈر شپ کرپشن میں لگی رہی تو ملک آگے نہیں جائے گا جب کہ 27 ہزار ارب روپے کے قرضے اتارنے کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا۔
    ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب
    بعد ازاں ہری پور میں جلسے سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد پہلا کام اپنے خرچے کم کریں گے اور سادگی اختیار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاو¿س، گورنر ہاو¿س اور بڑے محلات ختم کریں گے، نتھیا گلی کے گورنر ہاو¿س کو زبردست ہوٹل بنائیں گے اور رقم عوام پر خرچ کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ناروےکا وزیراعظم سائیکل پر آفس جاتا ہے، 40 گاڑیوں کا پروٹوکول نہیں ہوتا لیکن یہاں نااہل مجرم وزیراعظم نے ڈیڑھ ارب روپے کے بیرون ملک دورے کئے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے پر شہباز شریف اور حمزہ ہاتھ اٹھا کر مجھے دعا دے رہے ہیں لیکن اب شہباز شریف کی باری آنی ہے، شہباز شریف تم نے کرپشن میں زرداری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پیسا لوٹا ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کروں گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.