Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
    • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر دہشت گرد حملہ، 3 اہلکار شہید
    • بھارت اسلام آباد میں SCO قومی رابطہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کرے گا
    • نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 70 افراد ہلاک، 11 لاپتا
    • اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
    • سعودی وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے امریکی ہم منصب سے اہم مذاکرات آج
    • M-1 موٹروے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاور ٹریفک کیلئے بحال
    • CDA کا اسلام آباد میں جدید اسپورٹس ایریناز قائم کرنیکا فیصلہ
    • جاز کا ڈیجٹ اور یونیساک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
    • الامہ ہاسنگ سوسائٹی روات راولپنڈی کے مالکان سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • الامہ جعلی ہاسنگ سوسائٹی نوسر باز مالکان کو جلد قانون کے شکنجے میں لائینگے، ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا موقف
    • مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: عمانی وزیر خارجہ
    • راولپنڈی سے اسلام آباد داخلی و خارجی راستوں پر قانونی شکنجہ مزید سخت
    • صدر مملکت آصف زرداری سے ملک ساحل سرمد خان کی ملاقات
    • پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
    • وزیراعظم کا وژن’ ورلڈ سکلز شنگھائی میں پاکستانی نوجوانوں کی شاندار کارکردگی
    • PTI اور حکام کے درمیان ملاقاتوں کے باوجودمارچ معاملے پر تعطل ختم نہ ہوسکا
    • بوچھال کلاں کا غائب ہونیوالا 15سالہ بچہ کاشان حیدر 23روز بعد بالآخر والدین کو مل گیا
    • انتظامیہ و بلدیہ افیسر کی عدم دلچسپی سے گوجر خان شہر مسائلستان کا گڑھ بن گیا
    • گوجر خان شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت، بیماریاں پھیلنے لگیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جن کا مکان اپنا نہیں تھا آج ان کے دبئی میں ٹاور ہیں، چیئرمین نیب

    By Daily Khabrainجولائی 11, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوئٹہ (ویب ڈیسک)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ جن کے پاس 6 مرلے کا مکان نہیں ہوتا تھا آج ان کے دبئی میں ٹاور ہیں کیا ان سے پوچھا نہ جائے کہ اتنا پیسہ کہاں سے آیا۔کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل کو احسن طریقے سے مکمل کریں گے، شاہانہ انداز ملک اور عوام کی بربادی کا سبب بنیں گے تاہم اب احتساب بلا تفریق ہوگا اور سب کا ہوگا، اب احتساب پٹواری سے نہیں اوپر سے شروع ہوگا جب کہ کرپشن ختم کرنے کے عمل کو احسن طریقے سے انجام تک پہنچائیں گے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کوئی انتقامی کارروائی نہیں کررہا، بار بار کہا جاتا ہے کہ نیب کے اقدامات کی وجہ سے بیوروکریسی پریشان ہے، بیوروکریسی ریڑھ کی ہڈی ہے، نیب ہر وقت بیوروکریسی سے تعاون کرے گا، ہماری کوشش ہے کہ بیورو کریسی دبنگ طریقے سے آئین اور قانون کے مطابق فرائض انجام دے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کو یقین دلاتا ہوں کہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جائے گا جس سے آپ کی تذلیل ہو، بیوروکریسی کو کسی ڈر خوف کی ضرورت نہیں تاہم بیوروکریسی اس بات کا خیال رکھے کہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار نہ بنے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کرپشن دیمک نہیں کینسر ہے اور زوال کی بنیادی وجہ کرپشن ہے جب کہ نیب کی وجہ سے ملک کا کام رک گیا ایسا الزام سمجھ سے باہر ہے، نیب محتاط طریقے سے اپنا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی زمین کو قدرت نے کتنی نعمتوں سے نوازا ہے لیکن سیندک اور ریکوڈک منصوبوں کا کیا حال ہوا سب کے سامنے ہے تاہم اہم ترین منصوبوں کی ناکامی میں ملوث افراد سے پوچھا جائے گا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ ذاتی یا سیاسی انتقام کے پراپیگنڈے کو مسترد کرتا ہوں، اربوں کی کرپشن میں ملوث لوگوں پر پھول نچھاور کیے جاتے ہیں، جن کے پاس 6 مرلے کا مکان نہیں ہوتا تھا آج ان کے دبئی میں ٹاور ہیں، کیا ان سے پوچھا نہ جائے کہ اتنا پیسہ کہاں سے آیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب پر سیاسی بنیادوں پر کاروائیاں کرنے کا الزام ہے جس کو مسترد کرتاہوں، نیب کاسیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، جمہوریت کا ہر قدم عوام کی فلاح کے لیے ہوتا ہے، عوام جس کو چاہے اقتدار میں لے آئیں، نیب کا کوئی لینا دینا نہیں تاہم ہمارے ملک میں کرپشن اور کرپٹ لوگوں کی کوئی جگہ نہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

      ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر دہشت گرد حملہ، 3 اہلکار شہید

      اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.