میلبورن(آئی این پی)آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر مچل اسٹارک نے متحدہ عرب امارات میں ہونےوالی پاکستان سیریز کیلئے اپنی دستیابی سے کرکٹ آسٹریلیا کو آگاہ کر دیا ہے ۔ فاسٹ باولر مچل اسٹارک اپریل میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں ان فٹ ہو گئے تھے ۔ اسٹارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ فٹ ہو گئے ہیں اور پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا پر امید ہے کہ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز بھی سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ کی سیریز اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا ئےگی۔
سٹارک نے پاکستان سیریز کیلئے دستیابی ظاہرکردی
