Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی
    • پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم سوالیہ نشان بن گئی
    • لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے قانونی شکنجہ تیار غیر مجاز اجتماع پر 3سال تک قید
    • PTI رہنمائوں کو ہراساں نہیں کیا، اسلام آباد پولیس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، مقررین
    • سرگودھا پولیس کے کانسٹیبل فضل احمد فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید
    • نیپالاہور کے وفد کا آئی ٹی سروسز کمپنی  کا دورہ Devsinc
    • لگتا ہے میئر کراچی کی سیٹنگ اپ سیٹ ہونے والی ہے :فاروق ستار
    • ملک بھر میں اخبار بینی کا قومی دن آج منایا جائے گا
    • انمول پنکی کی بریت کیخلاف اپیلیں فوری سماعت کی استدعا مسترد
    • لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص روٹس پر ہائی آکوپینسی گاڑیوں کی پابندی کوقانونی قرار دیدیا
    • پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے پہلے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے آپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز،ڈپلومہ باقی صفحہ6بقیہ نمبر 7 ان کامرس،ڈپلومہ ان ہوٹل آپریش۔ڈپلومہ ان سپیشل ایجوکیشن پہلے سالانہ امتحان 2026 کے رزلٹ کی اشاعت کر دی ہے۔ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز میں 21929 طلبا وطالبات نے شرکت کی 15532 کامیاب قرار پائے اور رزلٹ کا تناسب 70.82 فی صد رہا اسی طرح ڈپلومہ ان کامرس میں 8900 طلبہ شامل ہوے جسمیں سے 6410 پاس ہوے اور رزلٹ کا تناسب 72.02 فی صد رہا۔رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے مزید معلومات کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pk وزٹ کی جا سکتی ہے۔ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان کے نجف علی نے96فی صد نمبر لیکر صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بھکر کے محمد عمار خان نے 95.94 فی صد نمبر لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی براے خواتین سرگودھا کی آرزو شاہد بھٹی نے 95.94 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ڈپلومہ ان کامرس میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ایمان فاطمہ نے 1195/1300 نمبر لیکر پہلی ،کنکوڈیا کالج الہ آباد کے سید حسین رضوان نے 1188/1300 لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس منکیرہ کی مصباح پروین نے 1174/1300 نمبر لیکر پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی چیرمین فنی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر فیصل محمود نے بٹن پریس کر کے رزلٹ کی باقاعدہ اشاعت کا اعلان کیا ۔سیکرٹری بورڈ چوہدری محمد حفیظ،کنٹرولر امتحانات ملک عرفان قاسم ۔ڈپٹی سیکرٹری حفیظ الرحمن ۔سسٹم اینالسٹ سیدہ فاطمہ اقبال،آڈٹ آفیسر چوہدری محمد عباس گجر ۔سینیر ریسرچ آفیسر شہزاد جاوید اور دوسرے افسران و ملازمین موجود تھے۔ چیرمین ڈاکٹر فیصل محمود نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ بالخصوص مشرق وسطی کے ممالک میں پنجاب ٹیکنیکل بورڈ کے فارغ التحصیل ڈپلومہ ہولڈرز ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھر پور حصہ ڈالتے ہیں ۔ہم نے اسسمنٹ کے نظام کو مزید بہتر سے بہتر بنانا ہے تا کہ ہماری افرادی قوت کو انڈیا،بنگلہ دیش ،نیپال اور دوسرے ۔ممالک کے مقابلے میں ملازمت کے حصول میں ترجیح ملے۔چیرمین بورڈ نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور امتحانی برانچوں اور کمپیوٹر سیکشن کے سٹاف کو مختصر مدت میں صاف شفاف رزلٹ کی تیاری اور اشاعت پر شاباش دی
    • پنجاب ‘ کے پی’ پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹروں کے ماہانہ وظائف کاموازنہ
    • ایل نینو سے شدید گرمی 4 لاکھ 51 ہزار اصافی اموات کا خدشہ
    • ایم ڈی کیٹ 2026ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا’ 66فیصد امیدوار کامیاب’ محمد حسن کی پہلی پوزیشن
    • سری لنکا نے انگلینڈ کو 16 رنز سے ہرا کر ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر کردی
    • سونا مسلسل پانچویں بار سستا قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے
    • ایران جنگ نہیں، امریکا سے معاہدہ چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
    • ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان
    • پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی بورڈ ممبران کی فیس کی منظوری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز شریف کیلئے افسوسناک خبر ، زرداری ڈٹ گئے

    By Daily Khabrainاگست 15, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آئی این پی‘ما نیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مقابلے میں متحدہ اپوزیشن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے (ن) لیگ کی قیادت کو تجویز پیش کر دی کہ شہباز شریف کی بجائے (ن) لیگ کے سپیکر سردار ایاز صادق، خواجہ آصف یا کسی اور سینئر رہنما کا نام سامنے لے آئیں تو وہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو ووٹ دینے پر رضامند کرلیں گے جبکہ شہباز شریف نے اس معاملے پر (آج) بدھ کو قومی اسمبلی کے سپیکر کے الیکشن کے موقع پر پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے مشاورت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پیپلز پارٹی کو وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کا دوٹوک جواب دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی کے وفد نے مسلم لیگ (ن) کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ شہباز شریف کے بطور وزیراعظم امیدوار حمایت کےلئے پارٹی کے اندر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سید خورشید شاہ نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے لاہور میں ملاقات کی تھی اور انہیں اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ان کے امیدوار ہونے پر تحفظات ہیں اس لئے وہ پارٹی میں کسی دوسرے لیڈر کو امیدوار کے طور پر سامنے لائیں۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق، خواجہ محمد آصف اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ارکان پارلیمنٹ کی تقریب حلف برداری کے بعد خورشید شاہ کی سپیکر چیمبر میں سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوئی اور اس معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بعد ازاں سابق وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس ہوا جس میں اس معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا اور کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اپوزیشن کے فیصلے کے تحت خورشید شاہ کی بطور سپیکر قومی اسمبلی امیدوار کی مکمل حمایت کر رہی ہے اس لئے پیپلزپارٹی کو چاہیے کہ وہ بھی بغیر کسی اعتراض کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کےلئے متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار شہبازشریف کی حمایت کرے۔ دریں اثناءمیڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں امیدواروں کا معاملہ پر اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتیں ابھی تک متفق نہ ہوسکیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے وزیراعظم کے امیدوار پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے تحفظات ہیں جن کے حوالے سے ن لیگ کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں وزارت عظمی کے لیے امیدوار مسلم لیگ نواز، اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے متحدہ مجلس عمل سے لانے کا اعلان کیا تھا۔ذرائع کے مطابق وزارت عظمی کے لیے ن لیگ کے شہباز شریف، اسپیکر کے لیے پی پی پی کے خورشید شاہ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کےلئے مولانا اسد محمود کا نام سامنے آیا تھا اور وہ امیدوار ہیں اور ان کا تعلق ایم ایم اے سے ہے وہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے ہیں۔ 30جولائی کو مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کے درمیان قومی اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام پر اتفاق ہوا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم رہنما نے خبر رساں ادارے ”آئی این پی“ کو بتایا کہ متحدہ اپوزیشن کے قیام کے وقت یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسپیکر کا امیدوار پیپلز پارٹی، ڈپٹی کا متحدہ مجلس عمل اور وزیراعظم کا امیدوار مسلم لیگ (ن) سے ہو گا، اب پیپلز پارٹی کی طرف سے شہباز شریف کے نام پر تحفظات کا اظہار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اور یہ متحدہ اپوزیشن کے اتحاد کےلئے اچھی شروعات نہیں، پھر بھی ہم کوشش کریں گے کہ متحدہ اپوزیشن کو کوئی نقصان نہ پہنچے، مسلم لیگ (ن) اسپیکر کے امیدوار کےلئے پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کو ووٹ دے گی اور اس کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ اسلام آباد (آئی این پی‘ما نیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مقابلے میں متحدہ اپوزیشن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے (ن) لیگ کی قیادت کو تجویز پیش کر دی کہ شہباز شریف کی بجائے (ن) لیگ کے سپیکر سردار ایاز صادق، خواجہ آصف یا کسی اور سینئر رہنما کا نام سامنے لے آئیں تو وہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو ووٹ دینے پر رضامند کرلیں گے جبکہ شہباز شریف نے اس معاملے پر (آج) بدھ کو قومی اسمبلی کے سپیکر کے الیکشن کے موقع پر پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے مشاورت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پیپلز پارٹی کو وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کا دوٹوک جواب دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی کے وفد نے مسلم لیگ (ن) کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ شہباز شریف کے بطور وزیراعظم امیدوار حمایت کےلئے پارٹی کے اندر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سید خورشید شاہ نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے لاہور میں ملاقات کی تھی اور انہیں اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ان کے امیدوار ہونے پر تحفظات ہیں اس لئے وہ پارٹی میں کسی دوسرے لیڈر کو امیدوار کے طور پر سامنے لائیں۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق، خواجہ محمد آصف اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ارکان پارلیمنٹ کی تقریب حلف برداری کے بعد خورشید شاہ کی سپیکر چیمبر میں سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوئی اور اس معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بعد ازاں سابق وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس ہوا جس میں اس معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا اور کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اپوزیشن کے فیصلے کے تحت خورشید شاہ کی بطور سپیکر قومی اسمبلی امیدوار کی مکمل حمایت کر رہی ہے اس لئے پیپلزپارٹی کو چاہیے کہ وہ بھی بغیر کسی اعتراض کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کےلئے متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار شہبازشریف کی حمایت کرے۔ دریں اثناءمیڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں امیدواروں کا معاملہ پر اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتیں ابھی تک متفق نہ ہوسکیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے وزیراعظم کے امیدوار پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے تحفظات ہیں جن کے حوالے سے ن لیگ کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں وزارت عظمی کے لیے امیدوار مسلم لیگ نواز، اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے متحدہ مجلس عمل سے لانے کا اعلان کیا تھا۔ذرائع کے مطابق وزارت عظمی کے لیے ن لیگ کے شہباز شریف، اسپیکر کے لیے پی پی پی کے خورشید شاہ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کےلئے مولانا اسد محمود کا نام سامنے آیا تھا اور وہ امیدوار ہیں اور ان کا تعلق ایم ایم اے سے ہے وہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے ہیں۔ 30جولائی کو مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کے درمیان قومی اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام پر اتفاق ہوا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم رہنما نے خبر رساں ادارے ”آئی این پی“ کو بتایا کہ متحدہ اپوزیشن کے قیام کے وقت یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسپیکر کا امیدوار پیپلز پارٹی، ڈپٹی کا متحدہ مجلس عمل اور وزیراعظم کا امیدوار مسلم لیگ (ن) سے ہو گا، اب پیپلز پارٹی کی طرف سے شہباز شریف کے نام پر تحفظات کا اظہار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اور یہ متحدہ اپوزیشن کے اتحاد کےلئے اچھی شروعات نہیں، پھر بھی ہم کوشش کریں گے کہ متحدہ اپوزیشن کو کوئی نقصان نہ پہنچے، مسلم لیگ (ن) اسپیکر کے امیدوار کےلئے پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کو ووٹ دے گی اور اس کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پی آئی اے کا مالدیپ کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس شروع کرنے کا منصوبہ

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      تازہ ترین

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.