Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
    • انڈونیشیا میں آتش فشاں سرگرم، جکارتہ جانے والی ایمریٹس اور قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ
    • میامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کا کارگو طیارہ رن وے سے اتر گیا، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شو آف ہینڈ کے ذریعے سندھ اور کے پی کے اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا آج الیکشن

    By Daily Khabrainاگست 15, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی/پشاو(ویب ڈیسک)سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج عمل میں لایا جائے گا جب کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین آج حلف اٹھائیں گے۔سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا، پیپلز پارٹی کی جانب سے اسپیکر کے لیے آغا سراج درانی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ریحانہ لغاری امیدوار ہیں۔متحدہ اپوزیشن کی طرف سے اسپیکر کے لیے جاوید حنیف اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے رابعہ اظفر امیدوار ہیں، آج ہونے والے اسمبلی اجلاس کی صدارت پریزائڈنگ افسر رکن پیپلز پارٹی نادر مگسی کریں گے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی آج عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق غنی کا مقابلہ اپوزیشن کے لائق محمد خان سے ہوگا جو اسپیکر کے امیدوار ہیں۔ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا کے لیے محمود جان کا مقابلہ اپوزیشن کے جمشید مہمند سے ہوگا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی 124 ارکان پر مشتمل ہے جس میں سے 112 ارکان ووٹ کا استعمال کریں گے، اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 75ہے۔یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 7 نشستیں خالی کردی گئی ہیں جس میں سے 6 نشستیں پی ٹی آئی کی تھیں جب کہ 3 حلقوں پر ابھی انتخابات ہونے ہیں، پی ٹی آئی کی 2 خواتین کی مخصوص نشستیں بھی خالی ہیں۔بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا جس کی صدارت اسپیکر راحیلہ حمید درانی کریں گی۔بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے اسپیکر کے لیے عبدالقدوس بزنجو امیدوار ہیں جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے لئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عمر خان جمالی کا نام سامنےآیا تھا۔بلوچستان اسمبلی میں نئے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔پنجاب اسمبلی میں اراکین کی حلف برداری۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی آج ہونے جا رہا ہے جس کے دوران نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 175 جب کہ مسلم لیگ (ن) 162، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے اراکین کی تعداد 10،10 ہے۔پنجاب اسمبلی کی 7 نشستیں ارکان کے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے باعث خالی ہیں جب کہ تین حلقوں میں نتیجہ زیر التوا اور 3 میں الیکشن روکے گئے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری

      وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.