تازہ تر ین

آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا، شہری پر تشدد کے بعد ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ، نو منتخب پی ٹی آئی رکن اسمبلی پر والدہ کے سنگین الزامات

لاہور (ویب ڈیسک)سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ کی اہلیہ نے اپنے سوتیلے بیٹے اور تحریک انصاف کے نو منتخب رکن اسمبلی عمران علی شاہ پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کر دیے ہیں۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ایک کے بعد ایک مشکل میں پھنستے جا رہے ہیں، پہلے کراچی میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب سوتیلی والدہ نے بھی ان پر سنگین نوعیت کے الزامات لگا کر ان کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔عمران علی شاہ کی سوتیلی والدہ ڈاکٹر ریحانہ شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ مرحوم ڈاکٹرمحمد علی شاہ کے ساتھ ان کی شادی 1989 میں ہوئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ علی شاہ ہے۔ڈاکٹر ریحانہ نے الزام عائد کیا کہ ہماری شادی کے بعد سب سے بڑا مسئلہ یہی رہا کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ کی پہلی بیوی سے ہونے والے بچوں عمران علی شاہ اور جنید علی شاہ نے ہماری شادی کو کبھی قبول ہی نہیں کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران علی شاہ اپنے گارڈز کے ساتھ اے او کلینک کے سرجن روم میں داخل ہوئے اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ڈاکٹر ریحانہ نے مزید کہا کہ عمران علی شاہ نے مجھے زدو کوب کرنے کے علاوہ نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے اور مجھے دھمکی دی کہ اگر اے او کلینک نہیں چھوڑا تو ہم تمھیں اور تمھارے بچے کو نقصان پہنچائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain