Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • منفرد موٹر سائیکل نے پانی پر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا
    • سپین کی الیکسیا پوٹیاس نے تیسری بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا
    • سابق ہاکی اولمپین سمیع اللہ خان کی عمرہ ادائیگی، روضہ رسول ۖپر حاضری دی
    • تنقید کا نشانہ بننے کی ابعادت ہو گئی ہے:شاداب خان
    • انگلینڈ’ ہیری کین نے بیلن ڈی اور 2026 کا اعزاز جیت لیا
    • APSشہداء میموریل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ 2027کا انعقاد
    • سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا انجری کا شکار’ لاہیرو اودارا سکواڈ میں شامل
    • ریئلٹی شو کی مقبول جوڑی اسرا عائشہ اور زیب خان نے نکاح کر لیا
    • جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کے دوبارہ قریب آنے کی خبریں زیر گردش
    • ہارون شاہد کی بھاری حق مہر کا مطالبہ کرنیوالے والدین پر کڑی تنقید
    • طاقتور اور مسکیولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی: بپاشا باسو
    • والد کیخلاف پریشان کن الزامات پرمیگھن مارکل آبدیدہ ہوگئیں
    • معروف امریکی اداکار والٹر کینیگ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • مسجدالحرام میں موسلا دھار بارش روح پرور منظر نے دل جیت لیے
    • کراچی’ٹریفک حادثات، 3افراد جاں بحق، 3 زخمی، مشتعل افراد نے ٹریلر جلا دیا
    • سائبر ڈاکوں نے پاکستانیوں کو سوا 8 ارب کا چونا لگا دیا ارکان پارلیمنٹ بھی نہ بچ سکے
    • برائلر گوشت کی قیمت میںمزید15روپے کلو کمی
    • آزاد کشمیر کی عوامی حکومت کا پہلا بڑا کارنامہ’ بلدیاتی اداروں کی پنشن کی منظوری
    • آئی ایم ایف کی شرط پر ایف بی آر کا سٹیل سیکٹر کی نگرانی سخت کرنیکا فیصلہ
    • حکومت کا غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی روک تھام کیلئے قوانین سخت کرنیکا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹیم کی بدترین پر فارمنس پر ،سابق کرکٹرز آگ بگولہ

    By Daily Khabrainستمبر 28, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ابوظہبی(آئی این پی)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کے چھٹے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے، ایسے میں سابق کپتان شاہد آفریدی،وسیم اکرم ،رمیز راجہ اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی ٹیم کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بنگلہ دیش کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ انہیں پاکستانی ٹیم کی پوری کارکردگی سے کافی مایوسی ہوئی ہے۔کرکٹ کے ہر شعبہ میں کمی دیکھنے کو ملی۔آفریدی نے لکھا کہ گزشتہ ٹورنامنٹ میں نوجوانوں کی طرف سے بہت اچھی کرکٹ کھیلی گئی تھی جس کے بعد توقعات بڑھ گئی تھیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو زبردست واپسی کے لیے زیادہ توجہ اور محنت کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پاکستانی ٹیم کی گرتی ہوئی کارکردگی دیکھنا مایوس کن ہے۔انہوں نے لکھا، میں امید کرتا ہوں کہ اگلی سیریز تک انتظامیہ سیلیکٹرز اور کھلاڑی ایک ساتھ چلیں، لیکن کوئی بات نہیں میں اب بھی پاکستان ٹیم کے ساتھ ہوں۔سابق کپتان و آل راونڈر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ زمبابوے کے ساتھ بہت زیادہ کھیلنا پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کا بنیادی سبب ہے اور ہمیں نچلے رینک کی ٹیموں کے ساتھ کم میچز کھیلنے چاہئیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ میں خود اس بات کے حق میں ہوں کہ ہمیں کھیل کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے مگر اس مقصد کیلئے کسی بھی چھوٹی ٹیم سے ایک میچ کھیلنے میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن زمبابوے جاکر وہاں پر 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے سے کیا سیکھا اور کیا فائدہ ہوا۔، ٹیم یا کھلاڑیوں کو اس قسم کے دوروںسے کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکتا، وہاں پر ہمارے بیٹسمین رنز کے انبار لگاتے ہیں، ڈبل سنچریاں اسکور کرتے ہیں لیکن جب ان کا سامنا اچھی بولنگ اور بڑی ٹیموں سے ہوتا ہے تو انہیں ایسے ہی نتائج کا سامنا کرناپڑتا ہے اور وہ ناکامی کا شکار ہوجاتے ہیں۔معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاکستان کی بنگلہ دیش سے شکست پر شدید تنقید کی ہے ،رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے تمام خواب چکنا چور کردیے۔ ایشیا کپ سے پہلے پاکستان فیورٹ تھا۔ٹیم کے لیے یہ ایونٹ ڈرانا خواب شامل ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سرفراز الیون کو 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔قومی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر اب شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سپین کی الیکسیا پوٹیاس نے تیسری بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا

      سابق ہاکی اولمپین سمیع اللہ خان کی عمرہ ادائیگی، روضہ رسول ۖپر حاضری دی

      تنقید کا نشانہ بننے کی ابعادت ہو گئی ہے:شاداب خان

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.