تازہ تر ین

پاکستان نے تحویل مجرمین کے معاہدے کے تحت قتل کا ملزم برطانیہ کے حوالے کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے تحویل مجرمین کے معاہدے کے تحت سات افراد کے قتل میں مطلوب ملزم کو برطانیہ کے حوالے کر دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تحویل ملزمان کے تبادلے کے تحت وہاں سے بھی بہت سے لوگ ہمارے حوالے کئے جائیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہی بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ اندرون و بیرون ملک تعیناتیوں کے حوالے سے سابق دور کے لوگوں نہ لگائیں۔چھتیس سالہ شاہد محمد پر 2002 میں ہڈرز فیلڈ میں ایک گھر نذر آتش کرنے کا الزام ہے، واقعے میں 5 بچوں سمیت 7 جھلس کر جان بحق ہو گئے تھے۔برطانوی ہائی کمشن سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستانی اور برطانوی اداروں نے شاہد محمد کو راولپنڈی سے 22 جنوری 2015 کو گرفتار کیا۔لیڈز مجسٹریٹس کورٹ کل صبح شاہد محمد پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کرے گی۔شاہد محمد کو ویسٹ یارک شائر پولیس اور انکوائری ٹیم نے برطانیہ منتقل کیا۔ترجمان ویسٹ شائر پولیس کے مطابق واقعے میں چشتی خاندان نے اپنے 7 لخت جگر کھوئے تاہم کمال برداشت کا مظاہرہ کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain