تازہ تر ین

چودھری سرور کی سیٹ پی ٹی آئی کو واپس مل گئی مگر کیسے ؟

لاہور( این این آئی)چوہدری محمد سرور کے استعفے سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ہونے والے انتخاب میں تحریک انصاف کے ڈاکٹرشہزاد وسیم نے 181ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسان نے 169ووٹ حاصل کئے ، (ن) لیگ کی جانب سے وقت ختم ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کے رکن کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجاز ت دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے پریذائیڈنگ آفیسر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد سرور کے گورنر پنجاب نامزد ہونے کے بعد سینیٹ کی چھوڑی گئی جنرل نشست پر انتخاب کے لئے پولنگ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ہوئی جو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہی ۔آخری لمحات پر اس وقت بد مزگی پیدا ہو گئی جب پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شیر افگن ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے آئے ۔(ن) لیگ کے اراکین نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کو وقت ختم ہونے کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی تاہم اپوزیشن کے الزام کو مسترد کر دیا گیا۔(ن) لیگ کے اراکین کی جانب سے انتخاب کےلئے فرائض سر انجام دینے والے عملے کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا گیا ور نعرے بازی کی گئی اور یہ سلسلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا ۔ احتجاج کا سلسلہ رکنے پر گنتی کا عمل شروع کیا گیا اور بعد ازاں غیر رسمی اور غیر حتمی نتائج جاری کئے گئے ۔ جس کے مطابق سینیٹ انتخاب میں مجموعی طو رپر 353ووٹوں میں سے 351ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا ۔ کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر شہزاد وسیم کو 181اور ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسان نے 169ووٹ حاصل کئے۔ پیپلز پارٹی نے بھی ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا اور ان کی جانب سے (ن) لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان، گورنر پنجاب چو ہدری سرور ، وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار ، اپنے اتحادیوں او ر پارٹی کے تمام اراکین کا بے حد مشکور ہوں جنہوںنے مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ یہ انتہائی اہمیت کی حامل نشست تھی جس پر پی ٹی آئی نے دوبارہ کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی سے ایوان بالا میں پنجاب کی ایک توانا اور مضبوط آواز سنائی دے گی ۔ پنجاب کا جو بھی مقدمہ ہوگا اسے سینیٹ میں بھر پور انداز میں پیش کیا جائے گا اور پنجاب کی عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپناکردار اداد کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم اب آگے کی طرف دیکھیں ، پاکستان تحریک انصاف جو ایجنڈہ لے کر آئی ہے اپنی پوری کاوشوں کے ساتھ اس ایجنڈے کو کامیاب کروائیں گے کیونکہ ہم نے پاکستان کی عوام کو ایک بہتر مستقبل کی طرف لے کر جانا ہے ، ہم سب ملک کر ایک ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں ہر فورم پر عوام کے مسائل کو اجاگر کریں گے ۔سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ انتخاب میں ہمیں پورے ووٹ ملے ہیں اور ایک بھی ووٹ کم نہیں ہو ا۔ ہمارے دو اراکین بیرون ملک ہیں جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا ہے ۔انہوںنے رانا مشہود کے بیان کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ گرمی کا موسم ختم ہو گیا ہے لیکن اس کے باوجود رانا مشہود کے دماغ کو ابھی تک گرمی لگی ہوئی ہے لیکن یہ آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی ۔ جب انسان دس سال وزیر رہا ہواور پھر وہ اتر جائے ، کرپشن کرنے کا موقع نہ ملے اور اور جو مال کھایا ہو اسے واپس کرنے کا وقت آجائے تو پھر صدمہ تو ہوتا ہے ۔انہیں اسی وجہ سے دماغی صدمہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے اور اس میں حکومتی سطح پر کوئی مداخلت نہیں ہو گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain