تازہ تر ین

قومی اسمبلی یا جانوروں کی منڈی ، شیر ، بلی اور وزیراعظم کے کتے ” شیرو “ کا ذکر

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں شیر ،بلی اور وزیر اعظم کے کتے شیرو کا تذکرہ ہوتا رہا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنی جوابی تقریر میں وزیر خزانہ کی مسکراہٹ پر انہیں کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی مثال دی ،جس کے جواب میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ شیر سکڑ کر بلی بن گیا ہے اسلئے مسلم لیگ (ن)کو بلی ہی نظر آرہی ہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ اسد عمر نے ضمنی مالیاتی بجٹ پر عام بحث سمیٹتے ہوئے مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کی سابق حکومتوںپر شدید تنقید کی،جس کے جواب میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی جوابی کی تقریر کی۔شہباز شریف کی تقریر کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر مسکراتے رہے جس پر شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خزانہ مسلسل مسکرا رہے ہیں،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ میری باتوں کی تائید کر رہے ہیں ،اگر ایسا نہیں تو انکی مثال ایسے ہی ہے جیسے کوئی کھسیانی بلی کھمبا نوچ رہی ہے،جس کے بعد وزیر خزانہ اسد عمر نے جوابی وار کیا اور کہا کہ شیر سکڑ کر بلی بن گیا ہے اسلئے مسلم لیگ (ن)کو بلی ہی نظر آرہی ہے۔بعد ازاں مسلم لیگ (ن)کے راﺅ اجمل نے کہا کہ وزیر خزانہ نے ضمنی مالیاتی بجٹ پر زراعت سے متعلق تجاویز کو نظر انداز کیا ہے جس سے کسان مزید بدحال ہوگا،ان لوگوں کو شیرو کے انسووں پر تو ترس اتا ہے مگر کسانوں کے روتے ہوئے بچوں پر نہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain