تازہ تر ین

مجھ کو میاں جی معاف کرنا، غلطی مارے سے ہو گئی

اسلام آباد (نیٹ نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کے ٹی وی انٹرویو میں عام انتخابات میں فوج کی مبینہ مداخلت اور تحریک انصاف کی موجودہ حکومت پر خلائی مخلوق کے پچھتاوے کی باتوں کو جہاں فوج نے ایک ٹویٹ میں غیر ذمہ دارانہ بیانات قرار دے کر ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ قرار دیا تو وہیں سوشل میڈیا پر جیسے ہنگامہ برپا ہو گیا۔اس انٹرویو نے زیادہ اہمیت اور توجہ تب حاصل کی ،جب رات کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں اسے افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات ملکی استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، اس ٹویٹ کواب تک 22 ہزار صارفین لائیک کرچکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بعدازں بتایا جماعت کے صدرشہباز شریف نے رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے جبکہ ظفر الحق، ایاز صادق اور رانا تنویر پر مشتمل کمیٹی اس انٹرویوکے متعلق دو ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔بی بی سی کے مطابق رانا مشہود نے انٹرویو میں فوج سے اپنی جماعت کے مبینہ کشیدہ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہااب معاملات ٹھیک ہو رہے ہیں،اس کی وجہ انہوں نے موجودہ حکمران جماعت تحریک انصاف کی ناقص کاکردگی کو قرار دیا۔ فوج کے ساتھ معاملات کے متعلق سوال پرمشہود نے کہا میرے خیال میں بہت حد تک معاملات اب ٹھیک ہو چکے ہیں۔اس پر صحافی نے سوال کیامعاملات ٹھیک کیسے ہوئے؟ تومشہود نے کہا معاملہ ٹھیک ایسے ہوا کیونکہ شاید انہیں(فوج)سمجھ آ گئی ہے کہ جسے گھوڑا سمجھا،وہ خچر نکلا اورڈیلیور نہیں کر پا رہا۔ سوال کیا گیاجن سے آپ اب صلح کر رہے ہیں،ان کے متعلق آپ کی پارٹی نے کہا کہ انھوں نے آپ کو انتخابات میں شکست دلائی اور اب آپ کی ان سے صلح ہو گئی ہے۔اس پر رانا مشہود نے کہاوہ بھی اس ملک کے ادارے ہیں اورملک کی بہتری کا سوچتے ہیں، ان کے خیال میں وہاں بیٹھے ہوئے تھنک ٹینکس کو اب یہ نظر آ رہاہے کہ یہ لوگ صرف اور صرف جھوٹ کی بنیاد پر چلنے والے تھے۔ شہباز شریف کے متعلق سوال پرانھوں نے کہاوہ اسٹیبلشمنٹ کوہمیشہ قابل قبول رہے،معاملات درست کرنے میں ان کا بڑا کردار ہے۔رانا مشہود کا بیان وائرل ہونے کے بعدمسلم لیگ ن کی قیادت نے ان سے جواب طلب کیاجبکہ بیان کوذاتی رائے قرار دیا تو وہیں فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورکے ٹویٹ نے اسے ذرائع ابلاغ کی شہ سرخی بنا دیا۔ دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس بیان کے حق اور مخالفت میں بحث شروع ہو گئی۔ ماہم زینی نے ٹویٹ کی رانا مشہود نے تو فوج کا نام لیا بھی نہیں لیکن پھر بھی اس ٹویٹ نے ثابت کردیا کہ ہاں ہم نے ووٹ چوری کیا تھا۔اس پرپی ٹی آئی کی عینی نے فوج کے ترجمان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا سر جی رانا مشہود کو تو میرے جسے لوگ جانتے تک نہیں،آپ انھیں گھاس ڈالنا چھوڑیں، یہ آپ کی توجہ کے بھوکے ہیں،ان کا پھیلایا جھوٹ ،ان کے منہ پر واپس پڑتاہے،جیسے نواز حکومت میں گپ چھوڑی گئی کہ ان کی ملاقات ٹرمپ سے ہوئی اور بات ہوئی جبکہ وائٹ ہاوس نے تردید کردی۔بی بی سی کے مطابق سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے تعلقات بظاہر فوج کے ساتھ اس وقت کشیدہ ہوئے جب 2014 میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سڑک آئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain