کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی زلزلے سے لرز اٹھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب کو پاکستان کا سب سے بڑا اور ساحلی شہر کراچی زلزلے سے لرز اٹھا۔ زلزلے کے شدید جھٹکے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی12کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کھیرتھر نیشنل پارک کے قریب تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سندھ کے دیگر اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔