تازہ تر ین

عمران خان سے زرتاج گل کو کس بات کی سزا مل گئی ، دیکھئے خبر

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے زرتاج گل کو عثمان بزدار کے خلاف بولنے پر سزا دے دی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ ویسے تو اور بھی خواتین الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے اسمبلی میں پہنچیں ہیں۔لیکن زرتاج گل کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ وہ ایک قبائلی علاقے سے الیکشن لڑیں اور پھر اویس لغاری کو ہرا کر رکن قومی اسمبلی بنیں۔لیکن عمران خان نے انہیں وزارت دینے میں تاخیر کی۔۔عمران خان کا کہنا تھا کہ زرتاج گل نے ایک میٹنگ کے دوران سردار عثمان بزدار کے خلاف کوئی بات کہی تھی جس وجہ سے عمران خان نے انہیں وزارت دینے میں تاخیر کی۔اور اب ان کو وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی بنایا جا رہا ہے۔جب کہ شہد کی بوتلوں والے علی امین گنڈا پور کو بھی وزارت دی جائے گی،واضح رہے گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس بار آٹھ رہنماو¿ں کو اہم قلمدان سونپنے کا امکان ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میاں محمد سومرو کو راضی کر لیا گیا ہے جب کہ انہیں نجکاری کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور علی امین گنڈا پور کو بھی وفاقی وزراء میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،قوی امکان ہے کہ انہیں وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان کا قلمدان دیا جائے گا۔ اعظم سواتی کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا جائے گا۔اس کے علاوہ فیصل واوڈا اور زرتاج گل کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زرتاج گل کو وزیر ماحولیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم فیصل واوڈا کی وزارت کا تا حال فیصلہ نہیں کیا گیا۔ پانچ سے چھ وزراء آئندے ہفتے حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے اس سے قبل بھی عمران خان کابینہ میں توسیع کر چکے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain