تازہ تر ین

چین کو سی پیک میں سعودی سرمایہ کاری پر کوئی اعتراض نہیں: وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہےکہ چین کو سی پیک میں سعودی سرمایہ کاری پر کوئی اعتراض نہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ سعودی عرب نے گوادر اور سی پیک میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور چین کو سعودی سرمایہ کاری پر کوئی اعتراض نہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے فوری طور پر ریفائنری میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا،طے کیاگیا کہ یہ جی ٹو جی معاہدہ ہوگا، سعودی عرب کے وزیر توانائی اس ماہ کے آخر یا اگلے ماہ دورہ کریں گے، کابینہ نے اس حوالے سے ایم او یو کی منظوری دی ہے، صلاحیت کتنی ہوگی اور دیگر متعلقہ امور طے ہوناباقی ہیں جب کہ معاہدہ طے پاتے وقت صوبائی حکومت کو بھی اعتماد میں لیں گے۔غلام سرور کا کہنا تھاکہ تیل کی تلاش کے لیے کھلی بولی کے ذریعے سرمایہ کاری لائیں گے، ملک میں چار پانچ آئل ریفائنریز کی ضرورت ہے، ریفائنریز کے لیے چینی، سعودی اور یواے ای سمیت کسی بھی ملک کو خوش آمدید کہیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب سے تاخیری ادائیگی پر تیل لینے کی بات کرنا تھی لیکن پھر بات نہیں ہوئی، اس معاملے پرسعودی عرب ناراض نہیں۔غلام سرور کا کہنا تھاکہ 143 فی صد گیس کی قیمتوں میں اضافے کا تاثر درست نہیں، گزشتہ پانچ برس میں گیس پرائسنگ نہیں کی اور قیمت بھی نہیں بڑھائی گئی، گیس کمپنیوں ہر 55 ارب کا آخری سال میں بوجھ ڈال دیاگیا، گیس کمپنیاں 158 ارب کی مقروض ہوگئیں اس لیے ہمیں گیس کی قیمت میں بڑھانا پڑی۔انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے لیکن ہم نے قیمت نہیں بڑھائی، بھارت کے ساتھ تقابلی جائزہ کیاجائے تو ہمارے ہاں پیٹرولیم کی قیمتیں کم ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain