تازہ تر ین

قسمت بیگ کیس : 4 تھانیداروں بارے تفتیش …. بعض پروڈیوسر بھی حمام میں ننگے نکلے

لاہور (خصوصی رپورٹ) اداکارہ قسمت بیگ قتل کیس کے حوالے سے تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،اداکارہ کو قتل کرنے والے گروہ کا تعلق تین شہروں سے ہے جو مختلف اداکاراں سے پیسے بھی وصول کرتا اوران کے لاہور کے دو معروف پروڈیوسرز کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، پروڈیوسرز اس گروہ کے ذریعے اداکاراﺅں کو دبا میں بھی لاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے گینگ کے افراد اس واردات میں ملوث ہو سکتے ہیں ،ابھی تک تفتیش میں رانا تجمل(سابق شوہر)، رانا فہیم کے علاوہ شاہد جنجوعہ کا نام آ رہا ہے ،مزید برآں لاہور سے باہر کے نمبر والی نیلے رنگ کی گاڑی میں حملہ آور پہلے سے موجود تھے دوسرا یہ کہ ان کو ہربنس پورہ تھانے میں ہی تعینات رہنے والا ایک پولیس افسر کچھ دیر پہلے مل کر گیا تھا۔ذرائع کے مطابق قسمت بیگ پر حملہ کرنے والے اسے معذور کرناچاہتے تھے تا کہ وہ دوبارہ ڈانس نہ کر سکے ۔ لاہور پولیس کے چار ایس ایچ اوز کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے جن میں سے ایک کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس نے بھی ایک سٹیج اداکارہ سے خفیہ شادی کر رکھی ہے ،تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آ ئی کہ سٹیج کی متعدد اداکاراﺅں ، جرائم پیشہ افراد اور پولیس کے چند ایس ایچ اوز کا گٹھ جوڑ ہے جس کی وجہ سے مجرم بچ جاتے ہیں ۔
اہم پیش رفت


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain