Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مودی نے پاکستان کا پانی بند کرنے کا سوچا تو ہم اس کا سانس بند کر دینگے

    By Daily Khabrainنومبر 30, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    saniter
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہو گا،پاکستان کو سیکولر اور لبرل بنانے کی بات کرنا تحریک پاکستان میں بہنے والے خون سے غداری ہے،حکمرانوں کی بداعمالیوں کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھ سکا، انہی کے کرتوتوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنا اور ملک کا ہر بچہ مقروض ہے،ہماری حکومت آئے گی تو ہم نوجوانوں کے ہاتھوں میں کتاب اور قلم دینگے، مفت تعلیم دی جائے گی، بچیوں کے لئے مفت تعلیم کا انتظام کریں گے اور جو اپنی بچیوں کو تعلیم نہیں دے گا وہ جیل جائے گا، بے روزگاروں کو بے روزگاری الا¶نس دیں گے، نوجوانوں کو کاروبار کے لئے بینکوں سے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ ہر یونین کونسل میں کھیل کا میدان بنایا جائے گا، نوجوانوں کی صلاحیت کے مطابق ان کی مدد کریں گے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کے زیراہتمام میگا ایجوکیشنل ایکسپو کے دوسرے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اسلامی جمعیت طلباءکو اس ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نوجوانوں کے روشن چہروں کو دیکھ کر حوصلہ ملتا ہے، خوشحال، ترقیافتہ اور اسلامی پاکستان کو کوئی نہیں روک سکتا، اگر نوجوانوں میں جذبہ موجود ہے تو ملک کا مستقبل روشن ہے، انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباءایک نظریاتی تنظیم ہے جس کا کام کسی سرمایہ دار جاگیر دار کے لئے زندہ باد مردہ باد کے نعرے لگانا نہیں بلکہ ایک نصب العین کے تحت طلباءکی تربیت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اگر آج پاکستان کے سینیٹ کا رکن ہوں اور جماعت اسلامی پاکستان کا امیر ہوں تو اس کی وجہ اسلامی جمعیت طلباءہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کے دشمن ہیں وہ اسلامی جمعیت طلباءکی بھی مخالفت کرتے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں اور ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہمیں جھکنے کی بجائے اٹھنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان ہمارے لئے اللہ کا تحفہ ہے۔ یہ چار صوبوں اور جغرافیے کا نام نہیں بلکہ ایک عقیدے کا نام ہے جس کا منشور چودہ سو سال پہلے اللہ کے نبی نے بتا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کچھ لوگ پاکستان کو سیکولر اور لبرل بنانے کی باتیں کرتے ہیں پاکستان کو سیکولر اور لبرل بنانے کی بات کرنا تحریک پاکستان میں بہنے والے خون سے غداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال ہو گئے ہمارے حکمرانوں کی بداعمالیوں کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھ سکا۔ انہی کے کرتوتوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنا اور ملک کا ہر بچہ مقروض ہے۔ انہی حکمرانوں کی وجہ سے آج سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان تو موجود ہیں لیکن پاکستان کہیں نظر نہیں آتا۔ حکمرانوں نے ملک کے ساتھ بے وفائی کی۔ آج بھی حکمرانوں کا قبلہ امریکا اور برطانیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکمرانوں نے وی آئی پی کلچر بنا رکھا ہے۔ یہ معاشی، نظریاتی اور سیاسی دہشت گرد ہیں جنہوں نے ہماری قوم کو تقسیم کیا ہے۔ ہم اس ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ خوشحال ترقیافتہ پاکستان کے لئے انقلابی بننا ضروری ہے۔ پاکستان میں ایک نہ ایک دن انقلاب آ کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئے گی تو ہم نوجوانوں کے ہاتھوں میں کتاب اور قلم دینگے، مفت تعلیم دی جائے گی، غربت اور دولت کی بنیاد پر اپنے بچوں کو تقسیم کرنا بڑا ظلم ہے، ہم اس نظام کو تبدیل کریں گے اور ایک ایسا نظام لائیں گے کہ صدر پاکستان اور مزدور کا بچہ ایک ہی سکول اور کتاب سے پڑھیں گے۔ بچیوں کے لئے مفت تعلیم کا انتظام کریں گے اور جو اپنی بچیوں کو تعلیم نہیں دے گا وہ جیل جائے گا، بے روزگاروں کو بے روزگاری الا¶نس دیں گے، نوجوانوں کو کاروبار کے لئے بینکوں سے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ ہر یونین کونسل میں کھیل کا میدان بنایا جائے گا، نوجوانوں کی صلاحیت کے مطابق ان کی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف سب سے پہلے جماعت اسلامی باہر نکلی، ہم نے ٹرین مارچ کیا، عدالتوں میں گئے اور اسمبلی میں آواز بلند کی، سراج الحق نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی مذہب کے حوالے سے بنایا گیا قانون آئین پاکستان کے خلاف ہے۔ کئی صحابہ ایسے ہیں جنہوں نے 18 سال سے کم عمر میں اسلام قبول کیا، آصف زرداری سے کہتا ہوں کہ وہ اس قانون کو فوری طور پر واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا مسئلہ اس وقت حل ہو گا جب جماعت اسلامی اقتداری میں آئے گی ہمارے کسی ایم این اے، ایم پی اے اور وزیر پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے نہ ہی ہمارا نام پانامہ لیکس میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے پاکستان کا پانی بند کرنے کا کہا ہے اگر مودی نے پاکستان کا پانی بند کرنے کا سوچا تو ہم اس کا سانس بند کر دینگے۔ بدقسمتی سے ہمارے سیاستدانوں کے ہاتھوں میں برطانیہ اور امریکہ کا گرین کارڈ ہے۔ انہیں عوام سے اتنا ہی پیار ہے جتنا ایک گھڑ سوار کو اپنی سواری سے ہوتا ہے۔ عوام کے مسائل جماعت اسلامی ہی حل کر سکتی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری

      پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی

      خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.