تازہ تر ین

جنرل قمر باجوہ کا بھارت کیخلاف جنگی تیاریوں کا جائزہ، سرحد پار ہلچل

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اندرونی،بیرونی خطرات سے پاکستان کادفاع،سلامتی اولین مقصد رہے گا،دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرپشاور،شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیلڈ فارمیشن کا پہلا دورہ کیا ہے،اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اب تک حاصل کامیابیوں سے آگے پیش رفت جاری رہے گی ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں منطقی انجام تک توجہ رکھی جائے گی ،جنگ جاری رہے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،کسی دہشت گرد کو واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،اب تک حاصل کامیابیوں سے آگے پیشرفت جاری رہے گی-انہوں نے کہا ہے کہ عارضی بے دخل افراد کی مقررہ وقت میں واپسی ہونی چاہیے ،اندرونی،بیرونی خطرات سے پاکستان کادفاع،سلامتی اولین مقصد رہے گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف پہلی بار جی ایچ کیو پہنچے جہاں چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف کو سلامی دی ، جنرل جاوید باجوہ نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بدھ کے روز آرمی چیف قمر جاوید باجوہ جی ایچ کیو پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ،پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے آرمی چیف کو سلامی دی جبکہ آرمی چیف نے اس موقع پر پریڈ کا معائنہ بھی کیا،ترجمان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے یاد گارہ شہداءپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔واضح رہے کہ 16 ویں آرمی چیف کے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھالنے کے بعد بدھ کے روز جی ایچ کیو آمد سے جنرل قمر جاوید باجوہ نے معمول کے کام شروع کر دیئے ہیں۔ علاوہ ازیں جنرل زبیرمحمود حیات نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے کے بعدآج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا پہلا دورہ کےا۔ پاک فضائےہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کےا۔ان کی ائیرہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیںگارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے پاک فضائیہ کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے معزز مہمان سے پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا تعارف کرایا ۔ بعد ازاں جنرل زبیر محمودحیات نے ائیر چیف سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات کچھ دیر تک ایک ساتھ رہیں اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ءخیال کیا ۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار اور ائےر مینوں کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور جدیدیت کے پروگراموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جبکہ نئے تعینات ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈ کوارٹرز میںچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے ملاقات کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا عہدے سنبھالنے کے بعد نیول ہیڈ کوارٹرز کا آپ کا یہ پہلا دورہ ہے۔نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو خوش آمدیدکہا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔سلامی کے بعدمعزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں، جنرل زبیر محمودحیات نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد آپ کوخطے کی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار اور بحرِہند میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملاقات کے دوران نیول چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو جنرل کے عہدے پر ترقی پانے اور دنیا کی بہترین فورسز میں شمار پاکستان کی مسلح افواج کی کمانڈ سنبھالنے پر پر مبارک بادپیش کی۔نیول چیف نے کہا کہ چیئرمین کی سربراہی میںمسلح افواج کے آپریشنل اور دیگر انٹر سروسز اُمورکی انجام دہی کے لئے پاک بحریہ باہمی تعاون اور یکجہتی کو مزید بڑھانے کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔نیول چیف نے پاکستان نیوی کی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور اس امید کا اظہار کیا کہ جنرل زبیر محمود حیات کی کمانڈ میں پاکستان کی مسلح افواج مزید ترقی کریں گی اور اپنا بااثر تشخص برقرار رکھیں گی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اورپاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں پاک بحریہ کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور ان کو خطے کی مزید باصلاحیت اور باہمی مربوط فورسز بنانے کے لئے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ ہر ممکنہ قریبی راوابط رکھیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain