Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا
    • امام الحق کا محمد وسیم کو قانونی نوٹس دینے کا فیصلہ
    • روس کا فلسطین کے لیے بڑا مالی وعدہ ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان
    • پاکستانی خاتون سیلینا خواجہ کا عالمی اعزاز 100 میل الٹرا ٹریل ریس اپنے نام کرلی
    • ٹگ آف وار میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بڑی فتح، ورلڈ نومیڈ گیمز میں کامیابی
    • سونا پھر مہنگا، پاکستان میں قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی
    • امریکا عرب اور ایرانی خودمختاری دونوں کا احترام نہیں کرتا: ایرانی وزیر خارجہ
    • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 12 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • گلین میک گرا نے وسیم اکرم کو ٹیسٹ تاریخ کا بہترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر قرار دے دیا
    • احتشام ہمایوں کی شاندار کامیابی تیونس میں J60 ڈبلز چیمپئن بن گئے
    • این ڈی ایم اے کا الرٹ، آئندہ 72 گھنٹے اہم قرار؛ چترال، دیر سوات، باجوڑ، مہمند، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان اور مانسہرہ میں خطرہ
    • جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو ’آئینہ دیکھنے‘ کا مشورہ، برطرفیوں پر سخت ردعمل
    • ہیٹ ویوز کا جان لیوا اثر فرانس میں 7 ہزار اضافی اموات
    • GTA VI نے نیٹ فلکس پر دھوم مچا دی 11.31ملین ویوز کے ساتھ ریکارڈ قائم
    • ازبکستان کی سینٹرم ایئر نے تاشقند، کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کردیں
    • ایران کے خلاف فوجی، معاشی اور خفیہ کارروائی کے آپشنز کھلے ہیں: جے ڈی وینس
    • چین میں بچوں کو اسکول پہنچانے کا انوکھا حل 288 میٹر بلند لفٹ تیار
    • کُسل مینڈس انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر اسالنکا سری لنکا کی قیادت کریں گے
    • آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس ڈوپنگ کیس میں معطل
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    محفل موسیقی میں فائرنگ, دلہن کی خودکشی

    By Daily Khabrainدسمبر 4, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    firing
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (کرائم رپورٹر) نولکھا کے علاقہ میں تین ماہ قبل دلہن بننے والی لڑکی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پھانسی لے لی۔ جبکہ برکی کے علاقہ میں محفل موسیقی کے دوران تلخ کلامی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں 30 سالہ نوجوان قتل، دیگر افراد نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ نولکھا کے علاقہ دو موریہ پل ٹائر مارکیٹ کے قریب رہائش پذیر عمران نامی نوجوان کی تین ماہ قبل عائشہ سے شادی ہوئی جس کے بعد میاں بیوی ہنسی خوشی رہنے لگے۔ رات گئے عائشہ کا شوہر عمران گھر واپس آیا تو بیوی کی پھندا لگی نعش دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا، شور سن کر اہلخانہ اور محلے دار اکٹھے ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعش کو قبضہ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ورثاءنے بتایا کہ دونوں میاں بیوی ہنسی خوشی رہ رہے تھے، نہ جانے عائشہ نے کیوں خودکشی کرلی جبکہ برکی کے علاقہ برکی روڈ پر واقع فارم ہاﺅس میں رات گئے میوزک شو جاری تھا کہ اس دوران اسد رضا نامی نوجوان کی میوزک شو میں شریک لڑکوں سے تلخ کلامی ہوگئی جنہوں نے طیش میں آ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے شو میں بھگدڑ مچ گئی، شو میں شامل لڑکے لڑکیوں اور فنکاروں نے بھاگ کر جانیں بچائیں جبکہ گولیاں لگنے سے اسد رضا لہولہان ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسد کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس کے مطابق ورثاءکی طرف سے تاحال درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست موصول ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دریں اثناءبہاولنگر میں آج صبح بوسیدہ مکان کی چھت زوردار دھماکہ سے گر گئی جس کے نتیجہ میں باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ دھماکے کی آواز سن کر اہل محلہ اکٹھے ہوئے جنہوں نے امدادی ٹیموں کی مدد سے ملبہ تلے دبے افراد کو نکال کر طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا

      سونا پھر مہنگا، پاکستان میں قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی

      قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 12 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.