لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں نئی بنائی جانے والی فورسز ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام ہو گئیں جس کے بعد انویسٹی گیشن پولیس نے عدالتوں سے رہائی پانے والے 870 ڈاکوﺅں کی لسٹ تیار کرلی ۔ یہ ڈاکو قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے ،ناقص تفتیش اور گواہوں کے عدالتوں میں نہ جانے پر یہ عدالتوں سے رہائی پا گئے تھے۔ پولیس نے انکی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سب سے بڑے شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں نان سٹاپ جاری ہیں، شہر میں آئے روز کوئی نہ کوئی بڑی واردات بھی ہو جاتی ہے ۔ ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے کے لیے بنائی جانے والی ڈولفن فورس ، پیرو فورس، ایلیٹ فورس ،مجاہد فورس سمیت دیگر فورسز ناکام نظر آ رہی ہیں جس کے بعد لاہور پولیس نے عدالتوں سے رہائی پانے والے ڈکیت گینگز اور انکے کارندوں کی گرفتار ی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ رہاشدہ ڈاکووں کی لسٹیں تھانوں کو ملنے کے بعد لاہور پولیس نے ان ڈاکو ں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، پولیس نے اب تک درجن کے قریب ڈاکوﺅں کو گرفتار بھی کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بہت سے ڈاکو اب فرار ہونا بھی شروع ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان ڈاکوﺅں کی مختلف مقدمات میں ازسرنو گرفتاری ڈالی جائے گی جسکے بعد انکو جیلوں میں رکھا جائے گا اور ان سے شہر میں ہونے والی ڈکیتیوں کے بارے میں تفتیش بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ آئی جی مشتاق سکھیر انے اعلی سطحی میٹنگ میں جیلوں سے رہائی پانے والے ڈاکوﺅں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا ۔
بریکنگ نیوز
- میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا
- امام الحق کا محمد وسیم کو قانونی نوٹس دینے کا فیصلہ
- روس کا فلسطین کے لیے بڑا مالی وعدہ ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان
- پاکستانی خاتون سیلینا خواجہ کا عالمی اعزاز 100 میل الٹرا ٹریل ریس اپنے نام کرلی
- ٹگ آف وار میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بڑی فتح، ورلڈ نومیڈ گیمز میں کامیابی
- سونا پھر مہنگا، پاکستان میں قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی
- امریکا عرب اور ایرانی خودمختاری دونوں کا احترام نہیں کرتا: ایرانی وزیر خارجہ
- قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 12 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
- گلین میک گرا نے وسیم اکرم کو ٹیسٹ تاریخ کا بہترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر قرار دے دیا
- احتشام ہمایوں کی شاندار کامیابی تیونس میں J60 ڈبلز چیمپئن بن گئے
- این ڈی ایم اے کا الرٹ، آئندہ 72 گھنٹے اہم قرار؛ چترال، دیر سوات، باجوڑ، مہمند، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان اور مانسہرہ میں خطرہ
- جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو ’آئینہ دیکھنے‘ کا مشورہ، برطرفیوں پر سخت ردعمل
- ہیٹ ویوز کا جان لیوا اثر فرانس میں 7 ہزار اضافی اموات
- GTA VI نے نیٹ فلکس پر دھوم مچا دی 11.31ملین ویوز کے ساتھ ریکارڈ قائم
- ازبکستان کی سینٹرم ایئر نے تاشقند، کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کردیں
- ایران کے خلاف فوجی، معاشی اور خفیہ کارروائی کے آپشنز کھلے ہیں: جے ڈی وینس
- چین میں بچوں کو اسکول پہنچانے کا انوکھا حل 288 میٹر بلند لفٹ تیار
- کُسل مینڈس انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر اسالنکا سری لنکا کی قیادت کریں گے
- آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس ڈوپنگ کیس میں معطل
- نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
