Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • لیون میں جھگڑا، فینرباہچے کے گرین ووڈ گینڈوز ی کو جرمانہ، پابندی عائد
    • پیڑول کے بعد بجلی بھی مہنگی 2’6 روپے فی یونٹ کا عوام پر بم گرا دیا گیا
    • مشرقی چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 1 ہلاک، 11 لاپتا
    • ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ خَرگ جزیرے کے قریب واقعہ
    • لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں
    • ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
    • چرس کی بو نے عالمی نمبر ایک کو بھی روک دیا سبالینکا کی میچ کے دوران شکایت
    • ’لوگ اپنی کہانیاں بنا رہے ہیں‘، سلمان علی آغا کی غیرحاضری پر مائیک ہیسن کا دوٹوک جواب
    • ٹیسلا کی بغیر ڈرائیور والی سائبر کیب متعارف اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈلز بھی نہیں
    • امریکا جلد ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ کرسکتا ہے: ٹرمپ
    • بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی ٹی20 میچ 22 ستمبر کو ہوگا
    • امریکا کا سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کا بڑا دفاعی پیکج منظور
    • نظام مفلوج ہو چکا، 12 سے 15 صوبے بنا دیے جائیں: احسن اقبال
    • میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت: مسلمان بچوں سے ہندوآنہ نعرے لگانے کا مطالبہ، انکار پر تشدد

    By Daily Khabrainجولائی 12, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور حکومت میں اقلیتوں کو بالعموم اور مسلمانوں کو بالخصوص ہجومی تشدد (موب لنچنگ) کا سلسلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے اور تاحال اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی سرکاری کارروائی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ جنونی ہندوو¿ں نے تازہ واقعہ میں ایک مدرسے کے بچوں کو ہندوآنہ نعرہ ’جے شری رام‘ لگانے پہ مجبور کیا ہے جب کہ لا کمیشن کے چیئرمین جسٹس اے این متل نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی اور بااعتماد گردانے جانے والے وزیراعلیٰ یوگی کو تجویز پیش کی ہے کہ ہجومی تشدد پہ یقینی روک لگانے کے لیے سخت قوانین کا نفاذ ازحد ضروری ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوگی حکومت کو 128 صفحات پر مشتمل سفارشات پیش کی گئی ہیں جس میں ہجومی تشدد کے ذریعے کسی کو بھی نشانہ بنانے والوں کو عمر قید تک کی سزا دینے کی سفارش کی گئی ہے۔لا کمیشن کے چیئرمین جسٹس اے این متل کی جانب سے تیار کردہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ پیش کردہ سفارشات کو ’اتر پردیش کا بیٹنگ ماب لنچنگ ایکٹ‘ کا نام دیا جائے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ہجومی تشدد کا شکار شخص اگر زخمی ہو تو مجرمان کو سات سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جائے لیکن اگر شدید زخمی ہو تو پھر مجرمان کو دس سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جائے۔یوگی حکومت کو پیش کردہ سفارشات میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر ہجومی تشدد کے سبب کسی شخص کی موت واقع ہوجائے تو پھر مجرمان کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جائے۔جسٹس اے این متل نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ جو مجرمان ہجومی تشدد کی سازش کریں انھیں بھی عمر قید کی سزا دی جائے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 128 صفحات کی رپورٹ میں متعدد پیش آنے والی ہجومی تشدد کے واقعات کو بھی یکجا کیا گیا ہے۔اس وقت بھارتی ریاست منی پور میں ہجومی تشدد کے خلاف باقاعدہ قانون موجود ہے اور اگر یوگی حکومت پیش کردہ سفارشات کو منظور کرتی ہے تو یوپی حکومت دوسرے ریاست قرار پائے گی جس میں ہجومی تشدد کے خلاف قانون موجود ہوگا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق قانون سازی کے بعد روز بروز بڑھتے ہوئے ہجومی تشدد کے واقعات پرقابوپانا بڑی حد تک ممکن ہو جائے گا۔بھارت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش کے علاقے ’اناﺅ‘ کے صدر میں واقع جی آئی سی گراﺅنڈمیں کرکٹ کھیلتے ہوئے مدرسے کے بچوں کو انتہا پسند ہندو جماعت ’بجرنگ دل‘ سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں نے پکڑنے کے بعد ہندوآنہ نعرہ ’جے شری رام‘ لگانے کا کہا اور انکار سننے کے بعد معصوم بچوں کی زبردست پٹائی شروع کردی۔کرکٹ گراﺅنڈ سے متصل جامع مسجد اور مدرسہ دونوں قائم ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندو توا اذہان کے شرپسندوں نے کمسن بچوں کی نہ صرف بیٹ سے پٹائی کی بلکہ ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔ مارپیٹ کے نتیجے میں بچے زخمی ہو گئے جب کہ تین شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔پولیس کو ملنے والی شکایت میں کہا گیا ہے کہ کئی بچوں کے سروں پہ بھی چوٹیں آئی ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔جامع مسجد اناﺅ سے وابستہ مولانا نعیم مصباحی کا کہنا ہے کہ بچوں کی پٹائی کرنے والوں نے پتھروں سے بھی حملہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹائی کرنے والوں کے فیس بک پروفائل سے معلوم ہوا ہے کہ وہ بجرنگ دل سے تعلق رکھتے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ کے بعد مدرسے اور جامع مسجد کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو پھر مجبوراً دھرنا دیا جائے گا اور مظاہرے کیے جائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا

      مشرقی چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 1 ہلاک، 11 لاپتا

      ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ خَرگ جزیرے کے قریب واقعہ

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.