Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا
    • امام الحق کا محمد وسیم کو قانونی نوٹس دینے کا فیصلہ
    • روس کا فلسطین کے لیے بڑا مالی وعدہ ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان
    • پاکستانی خاتون سیلینا خواجہ کا عالمی اعزاز 100 میل الٹرا ٹریل ریس اپنے نام کرلی
    • ٹگ آف وار میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بڑی فتح، ورلڈ نومیڈ گیمز میں کامیابی
    • سونا پھر مہنگا، پاکستان میں قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی
    • امریکا عرب اور ایرانی خودمختاری دونوں کا احترام نہیں کرتا: ایرانی وزیر خارجہ
    • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 12 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • گلین میک گرا نے وسیم اکرم کو ٹیسٹ تاریخ کا بہترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر قرار دے دیا
    • احتشام ہمایوں کی شاندار کامیابی تیونس میں J60 ڈبلز چیمپئن بن گئے
    • این ڈی ایم اے کا الرٹ، آئندہ 72 گھنٹے اہم قرار؛ چترال، دیر سوات، باجوڑ، مہمند، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان اور مانسہرہ میں خطرہ
    • جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو ’آئینہ دیکھنے‘ کا مشورہ، برطرفیوں پر سخت ردعمل
    • ہیٹ ویوز کا جان لیوا اثر فرانس میں 7 ہزار اضافی اموات
    • GTA VI نے نیٹ فلکس پر دھوم مچا دی 11.31ملین ویوز کے ساتھ ریکارڈ قائم
    • ازبکستان کی سینٹرم ایئر نے تاشقند، کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کردیں
    • ایران کے خلاف فوجی، معاشی اور خفیہ کارروائی کے آپشنز کھلے ہیں: جے ڈی وینس
    • چین میں بچوں کو اسکول پہنچانے کا انوکھا حل 288 میٹر بلند لفٹ تیار
    • کُسل مینڈس انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر اسالنکا سری لنکا کی قیادت کریں گے
    • آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس ڈوپنگ کیس میں معطل
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ”اگلی باری پھر زرداری“

    By Daily Khabrainدسمبر 5, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لا ہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ”جاگ پنجاب جاگ“ پاکستان جل رہا ہے، تخت رائے ونڈ والوں سنو ابھی ہمارا گو نواز گو کا نعرہ چار دیواری کے اندر گونج رہا ہے اگر ہمارے چار مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو یہ پورے ملک میں گونجے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاﺅس لاہور میں پیپلز پارٹی سندھ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری ، آصفہ بھٹو زرداری ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، شیریں رحمان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سندھی ثقافت کا دن بھی منایا گیا او رکیک کاٹا گیا ۔ بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کیوجہ سے نیشنل ایکشن پلان ناکام ایکشن پلان بن گیا ہے ۔ گو نثار گو کا نعرہ تخت لاہور سے اٹھ رہا ہے ۔انہوںنے گو نثار گو کے نعرے لگواتے ہوئے کہا کہ ” جاگ پنجاب جاگ “ پاکستان جل رہا ہے ۔ انہوںنے کارکنوں سے استفسار کیا کہ جب سے بی بی شہید کا بیٹا آیا ہے کیا سندھ میں تبدیلی آئی ہے ، کیا پارٹی میں تبدیلی آ رہی ہے ؟۔ اگر آپ لوگ میرا ساتھ دیتے ہیں تو 2018ءمیں آپ کا وزیر اعظم کون ہوگا ؟ جس پر کارکنوں نے بلاول ، بلاول کے نعرے لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ تخت رائے ونڈ والو سنو ابھی ہمارا نعرہ چار دیواری کے اندر گونچ رہا ہے جب بھٹو میدان میں آیا تو گو نواز گو کا نعرہ پورے ملک میں گونجے گا ۔ اگر 27دسمبر تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا اور پھر پورا پاکستان گونج اٹھے گا گو نواز گو ۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ،شہید بی بی ، شہید نصرت بھٹو ، شہید شاہنواز ،شہید میر مرتضیٰ کی پارٹی جیت سکتی ہے ، بلاول کی پارٹی جیت سکتی ہے ۔اس موقع پر انہوںنے ” اگلی باری پھر زرداری “ کے نعرے بھی لگوائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید کے شوہر کو قاتل کہنا کہاں کا انصاف ہے، شہید کے خاندان پر تہمت لگانا یہ کہاں کا انصاف ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کو سندھی اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی جبکہ دیگر رہنماﺅں نے بھی ایک دوسرے کو سندھی اورٹوپی کے تحائف دیئے۔کنونشن میں سندھ کا ثقافتی شو بھی پیش کیا گیا۔ بلاول بھٹو تقریر کے بعد کارکنوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا

      سونا پھر مہنگا، پاکستان میں قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی

      قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 12 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.