Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسموگ سیزن قریب، پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
    • تیل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
    • ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کو انگلینڈ سے شکست پاکستان کیلئے اگلے مرحلے کی امیدیں زندہ
    • بابر اعظم زخمی،انگلینڈکےخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر،سلمان علی آغا قیادت کریں گے
    • پاکستان 2026 میں دنیا کی منفرد ترین سیاحتی منزلوں میں شامل
    • نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، راولپنڈی میں پیش رفت
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے امریکا مطالبات تسلیم کرئے:ایرانی اسپیکر
    • فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف
    • خارکیف کے علاقے میں روسی میزائل حملہ10 افراد ہلاک
    • غزہ میں پانی اور نکاسیِ آب کا نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ
    • عمران خان کے علاج کے فیصلے پر خوش، ججز کا شکریہ: علیمہ خان
    • وجاہت حسین نے ’’مٹی دے باؤے‘‘ کے ٹیزر کی جھلک دے کر مداحوں میں جوش بڑھا دیا
    • میکس نہ تو جعلی انگوٹھے لگا کر جیل جاتا ہےنہ عوام کا پیسہ لوٹ کر ملک سے فرار ہوتاہے :شاہد آفریدی کا معید پیرزادہ کو کرارا جواب
    • رمضان 2027 ،سعودی عرب میں پہلا روزہ 8 فروری کو ہونے کا امکان
    • انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ
    • بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ
    • عائزہ خان کا دانش تیمور کے ساتھ تصاویر ڈیلیٹ کرنا، مداحوں میں تشویش، ’’کچھ تو گڑبڑ ہے!‘‘
    • شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر
    • سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا
    • انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر اعظم کے باہر ہونے کا خدشہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حمائمہ ملک کے گھریلو تشدد کے الزامات پر شمعون عباسی کا جواب

    By Daily Khabrainجولائی 26, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کی جانب سے دوروزقبل ان کی شادی شدہ زندگی میں ان پر ہونے والے ظلم اور تشدد کے الزامات کے جواب میں ان کے سابق شوہر شمعون عباسی نے اپنا موقف بیان کیا ہے۔گزشتہ ہفتے اداکاروگلوکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر کے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ محسن نے انہیں کئی بار تشدد کا نشانہ بنایا۔ فاطمہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دوروز قبل اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے کہاتھاکہ وہ بھی گھریلو تشدد کا شکار رہی ہیں اور شادی کے برسوں بعد بھی وہ اس درد کو بھلا نہیں سکی ہیں۔حمائمہ ملک کے الزامات کے جواب میں ان کے سابق شوہر شمعون عباسی نے فیس بک پر ردعمل دیتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا ہے، اور حمائمہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں آج بھی اچھے دوست ہیں۔شمعون عباسی نے فیس بک پر طویل پوسٹ میں لکھا میں حمائمہ کے الزامات سن کر دنگ رہ گیا۔ میں اور حمائمہ طلاق کے باوجود آج بھی اچھے دوست ہیں اور ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں یہاں تک کہ ہم ماضی میں ایک دوسرے سے مذاق بھی کرتے رہے ہیں۔شمعون عباسی نے لکھا حمائمہ آج پاکستان کی بڑی اسٹار بن چکی ہیں اور میں ان کی کامیابیوں کو دیکھ کر ہمیشہ خوش ہوتا ہوں۔ حمائمہ میری بیوی تھیں گرل فرینڈ نہیں لہٰذا میں نے ہمیشہ ان کی اور ان کی فیملی کی عزت کی ہے، لیکن حمائمہ کے الزامات کے بعد میں تشویش میں ہوں کیونکہ ہمیں ایک دوسرے سے راستے جدا کیے ہوئے 5 سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا۔ ہاں ہر شادی شدہ جوڑے کے کام، پیسے اور نام کمانے کے بارے میں الگ خیالات ہوتے ہیں۔ ہوسکتا ہے ہم دونوں کچھ جگہوں پر ایک دوسرے سے اتفاق نہیں کرتے تھے اورہم نے بہت سی باتوں پر بحث بھی کی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چاہتے تھے۔شمعون عباسی نے کہا میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ میں حمائمہ کے کیریئر کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا لہذٰا میں نے اس کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی اور ہمیشہ امید کی کہ حمائمہ ایسے شخص سے شادی کرے جو اس کے لیے صحیح ہو۔ اپنے کمنٹ میں حمائمہ نے ایک دوسرے تعلق کا بھی ذکر کیا ہے۔ حمائمہ نے 7 برسوں تک ایک ناخوشگوار رشتے میں گزارے مجھے اس کے لیے افسوس ہوتاہے میں اسے ہمیشہ خوش دیکھنا چاہتاتھا۔میں اور حمائمہ 3 برسوں تک شادی کے بندھن میں بندھے رہے لیکن شاید ان کا دوسرا رشتہ ہمارے رشتے سے مختلف تھا، مجھے اس بارے میں کوئی اندازہ نہیں لیکن میں خوش ہوں کہ ہم آج بھی خوشگوار ماحول میں بات چیت کرتے ہیں۔ یہاں تک کچھ ماہ پہلے حمائمہ نے مجھے فون پر ایک ساتھ کام کرنے کی پیشکش بھی کی تھی لیکن میں نے مصروفیت کے باعث اس پروجیکٹ کو اگلے سال پر ٹال دیاتھا۔شمعون عباسی نے کہا حمائمہ آج بھی میرے گھر والوں سے ملتی ہیں اس کے علاوہ کئی مواقعوں پر میں اور حمائمہ بالکل پرانے دوستوں کی طرح ملتے ہیں۔ آخر میں میں حمائمہ اور ان کے گھر والوں کی کامیابی کے لیے دعاکرتاہوں اورامید کرتاہوں کہ حمائمہ کے بیان کے بعد ہمارے رشتے سے متعلق پیدا ہونے والی الجھن اب دور ہوجائے گی۔ ہم نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے جہاں ہم آج ہیں اور ہمیں اس مسئلے کو سمجھداری سے سلجھانے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ حمائمہ ملک نے اداکار شمعون عباسی سے 2010 میں شادی کی تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ تک برقرارنہ رہ سکی اور دوبرسوں بعد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔ حمائمہ نے اس سے قبل کبھی اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات نہیں کی یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کے کے رازوں سے پردہ اٹھایاہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      وجاہت حسین نے ’’مٹی دے باؤے‘‘ کے ٹیزر کی جھلک دے کر مداحوں میں جوش بڑھا دیا

      عائزہ خان کا دانش تیمور کے ساتھ تصاویر ڈیلیٹ کرنا، مداحوں میں تشویش، ’’کچھ تو گڑبڑ ہے!‘‘

      خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.