لاہور (نیا اخبار رپورٹ) مہنگائی کا ایک اور سیلاب آگیا‘ پٹرول اور بجلی کے بعد اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا‘ چینی کی قیمت میں پندرہ روپے اضافہ کے بعد 60روپے سے 75 روپے فی کلو ہو گئی‘ ضلعی انتظامیہ کی طرف جاری سرکاری نرخوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق ماش دال دھلی کے ہوئی سیل نرخ 160اور ریٹیل 165روپے مقرر کئے گئے ہیں‘ دال مونگ کی ہول سیل قیمت 150جبکہ ریٹیل 154روپے فی کلو ہو گی‘ سفید چنا ہول سیل میں 100اور ریٹیل 105روپے فی کلو بکے گا‘ مٹن کی قیمت 50روپے اضافے کے بعد900روپے مقرر کر دی گئی‘ نان خمیری روٹی 12روپے کی کر دی گئی‘ دودھ کا سرکاری نرخ 80‘ دہی 100 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نرخوں پر فوری عملدرآمد ہو گا۔
