لاہور(ویب ڈیسک ) ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کیس میں نیا موڑ آگیا ، صوفیہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی درخواست دینے والا مدعی منظرعام سے غائب ہوگیا۔ایف آئی اے کی ٹیم نے درخواست پر دیے گئے پتہ پرسمن بھیجا لیکن وصول نہ ہوا، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مدعی بلال درخواست پر دیے گئے ایڈریس پر رہتا ہی نہیں ۔درخواست گزار کی جانب صوفیہ مرزا کے گھرکا پتہ بھی غلط دیا گیا، ایف آئی اے نے مدعی اور ملزمان کوانکوائری میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے سمن بھیجے تھے جس کے بعد اب معاملہ مشکوک ہوگیا ہے ۔ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کو نیب کی جانب سے صوفیہ کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی ۔