لاہور(ویب ڈیسک): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، وزیراعظم ہرفورم پر مقدمہ لڑ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بطور سوسائٹی لوگوں پرتوجہ دینی چاہیے، ہمیں کامیابیوں پر فخر، کمزوریوں کوختم کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بیرون ملک تاثر ہے کہ پاکستان میں زمینوں پر قبضہ ہوجاتا ہے، ہماری حکومت قبضہ مافیا سے ساری زمین واگزار کرائے گی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہو رہی ہے، کشمیر میں جو ہو رہا ہے وہ تو ہٹلر نے بھی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، وزیراعظم ہر فورم پر مقدمہ لڑ رہے ہیں۔
کشمیر ہماری شہ رگ ، وزیراعظم ہرفورم پر مقدمہ لڑ رہے ہیں:گورنر چو دھری سرور
