Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات جمعرات تک مؤخر
    • ناسا کا X-59 طیارہ آواز کی رفتار توڑنے میں کامیاب
    • جرمن چانسلر فریڈرک میرز کا ٹرمپ کو فٹبال جرسی کا تحفہ
    • انڈونیشیا کے بعض علاقوں میں 6.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
    • لاہور میں مبینہ سیلز میں بے ضابطگیوں پر ڈبل شاٹ کے آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے
    • امریکی فضائیہ کا 52-B طیارہ اڑان بھرنے کے فورا بعد کیلیفورنیا میں حادثے کا شکار
    • فرانس اور برطانیہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوششوں کی قیادت کریں گے
    • ایران جوہری ہتھیار کبھی نہی بنائے گا 300 ملین ڈالر ادائیگی کی خبرین غلط ہیں صدر ٹرمپ
    • معاہدے کے تحت جوہری معائنہ کار دوبارہ ایران واپس آئیں گے:جے ڈی وینس
    • روس کے کراسنودار علاقے میں ڈرون حملے کے بعد آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی صورت حال قابو میں ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے

    By Daily Khabrainستمبر 25, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:(ویب ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں زلزلے سے دو شہر زیادہ متاثر ہوئے ہیں تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے حوالے سے صورت حال قابو میں ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ‘زلزلہ عمومی طور پر ملک کے شمالی علاقوں میں آیا ہے اور وسطی پنجاب سے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان میں سوائے میرپور اور جہلم کے چند علاقے متاثر ہوئے ہیں، میرپور میں شہر کے علاوہ چھوٹا سا قصبہ جاتنا، دو گاو¿ں منڈا اور افضل پور زیادہ متاثر ہوئے جہاں زیادہ متاثر انفراسٹرکچر ہوا’۔لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ ‘بھنبھر کے دور دراز گاو¿ں کے اطراف میں بھی چند افراد کے زخمی ہونے اور نقصان کے اطلاعات ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت میں 10 اموات کی تصدیق کرسکتا ہوں لیکن مجموعی اموات اطلاعات کے مطابق 17 اور کچھ اطلاعات کے مطابق 15 ہیں اور 100 کے لگ بھگ زخمی ہیں، بعض اطلاعات کے مطابق 300 سے زائد زخمی ہیں لیکن میں 100 زخمیوں کی تصدیق کرسکتا ہوں’۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ‘منگلا سے جاتنا جانے والی نہر کے ساتھ جانے والی سڑک اور تین بڑے پلوں کو نقصان پہنچا ہے اور لوگوں کے گھر بھی نقصان ہوئے ہیں ہے اس حوالے سے اگلے دو چار دنوں میں جائزہ لے کر تفصیل سے بتادیا جائے گا’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں تصدیق کررہا ہوں کہ منگلا ڈیم اس زلزلے سے متاثر نہیں ہوا، ٹربائن کا آپریشن کو کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا تھا اور اب بھی بند ہے جو ایک ٹیکنیکل وجہ ہے کیونکہ زلزلے کے بعد ڈیم کی فلشنگ کے لیے پانی باہر نکال دیا جاتا ہے’۔منگلا ڈیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘پانی 50 ہزار کیوسک سے کم ہی چھوڑا جاتا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘این ڈی ایم اے سمیت پاکستان کے تمام ادارے پاک فوج کے زمینی اور انجینئرنگ کے دستے متاثرہ علاقوں میں یا تو پہنچنا شروع ہوئے ہیں یا پہنچ رہے ہیں، اس وقت ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں، اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور ہماری ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں’۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ‘این ڈی ایم اے کی طرف سے ہماری گاڑیاں لوڈ ہورہی ہیں جس میں 200 ٹینٹ، 800 کمبل، 200 کیچن سیٹس اور 100 کے قریب میڈیکل کٹس آج رات تک وہاں پہنچا دی جائیں گی’۔انہوں نے کہا کہ ‘پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی حصہ ڈالا ہے، ان کی 20 ایمبولینسز، میڈیکل ٹیمیں، 6 ریسکیو گاڑیاں اور 100 رضاکار شامل ہیں، اس کے علاوہ پاک آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ ہوچکی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘پاک فوج کے سپاہ منگلا اور جہلم کنٹونمنٹ سے اس علاقے میں پہنچنا شروع ہوچکے ہیں، اسلام آباد میں ریسکیو اینڈ سرچ ٹیم تیاری کی حالت میں ہے جس کو رات کو روانہ کردی جائے گی اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کی ایک ٹیم لاہور سے روانہ کردی گئی ہے’۔لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ‘پہلے ایک سے دو دن ہماری توجہ ریسکیو پر رہے گا اور اگلے چند دنوں میں امدادی کوششوں کے ساتھ ساتھ بحالی اور لوگوں کی مکمل بحالی کے لیے اپنا پورا منصوبہ بنالیں گے’۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    لاہور میں مبینہ سیلز میں بے ضابطگیوں پر ڈبل شاٹ کے آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے

    بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.