کوئٹہ: (ویب ڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو ڈی سیٹ کر دیا۔ الیکشن ٹریبونل نے این اے 265 پر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔الیکشن ٹریبونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی، الیکشن ٹریبونل نے این این اے 265 پر الیکشن کو کالعدم قرار دیا، این اے 265 پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کامیاب ہوئے تھے، لشکری رئیسانی نے قاسم خان سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
