تازہ تر ین

پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ،سی پیک میں شامل ہوسکتے ہیں ،نائیجرین سفیر

اسلام آباد (انٹرویو: ملک منظور احمد، تصاویر : نکلس جان ) پاکستان میں نائجیریا کے سفیر اشیمیو ادبایو اولینیو نے کہا ہے کہ پا کستان اور نا ئجیریا کے درمیان ہمیشہ سے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں تعلیم معیشت ،دفاع ،اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مثالی ہیں ۔دفاعی شعبے میں پا کستانہمارے افسران کو تربیت فراہم کر رہا ہے نیشنل ڈیفنس یو نیورسٹی میں نا ئجیریا کی تینوں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے افسران مختلف کو رسز میں شریک ہیں اس کے ساتھ ساتھ پا کستان کے فوجی تربیت کے اداروں میں ہمارے افسران کو انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بھی تربیت فراہم کی جا رہی ہے ۔ہم مجوعی طور پر پا کستان اور نا ئجیریا کے درمیان دفاعی تعاون سے بہت خوش اور مطمئن ہیں ۔ پاکستان اور نا ئجیریا کے درمیان تجارتی حجم 500ملین امریکی ڈالر سے بھی کم ہے ۔اس تجارتی حجم میں اضا فے کی ضرورت ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ پا کستان اور نا ئجیریا کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلے کیے جائیں ۔ ہمارا ملک نہ صرف کاروباری افراد کے لیے ایک بڑی منڈی ہے بلکہ افریقہ میں جغرافیائی لحاظ سے بھی اہم مقام پر واقع ہے ۔خاص طور پر تیل اور گیس کے شعبے میں پا کستانی سرمایہ کاروں کو بہت مواقع حاصل ہیں ان سے فائدہ اٹھانا چا ہیے ۔پا کستان کی حکومت نے گزشتہ سال لو ک افریقہ کے نام سے ایک پروگرام بھی شروع کیا ہے جس میں کہ افریقی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کی کو شش کی جا رہی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے ۔ان خیالات اظہار انھوں نے چینل فائیو کے پروگرام ڈپلومیٹک انکلیو میں خصوصی انٹر رویو دیتے ہوئے کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی لو ک (Look) افریقہ کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت بڑھانے سے متعلق بہت پر جوش ہیں انھوں نے حال ہی میں تمام افریقی ممالک کے سفیروں کے ساتھ میٹنگ کی اور اس ملاقات میں تجارت بڑھانے سے متعلق گفتگو کی گئی اور مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نا ئجیریا کے ائر چیف کی قیادت میں 40رکنی وفد نے ideasپاکستان دفاعی نمائش میں شرکت کی جو کہ دونوں ممالک کے درمیان انتہائی قریبی اور مضبوط دفاعی تعلقات کا مظہر ہے ہم نے پا کستان نے دفاعی ساز و سامان بھی خریدا ہے جس نے ہمیں بوکو حرام کو شکست دینے میں مدد فراہم کی ہے پا کستان نے دہشت گردی کے خلاف گزشتہ 18برسوں میں بہت کا میابیاں حاصل کی ہیں ۔دہشت گردی صرف پا کستان یا نا ئجیریا تک محدود مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک عالمی چیلنج ہے اور دنیا کو اس مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہو ں گی اور اور مشترکہ حل نکالنا ہو گا ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پا کستان کی افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں دیں ہیں پا کستان کی افواج دنیا کی چند بہترین افواج میں سے ایک ہیں ۔نا ئجیریا کی افواج انسداد دہشتگردی کے حوالے سے پا کستان سے مدد اور تربیت لے رہی ہیں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں بھی کی جا رہی ہیں گزشتہ سال پا کستان نے 450نا ئجرین فوجیوں کو تربیت فراہم کی ہے جو کہ اہم پیشرفت ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پا کستان او ر نا ئجیریا کے درمیان تجارتی حجم ان ملکوں کی آبادی اور وسائل کے مقابلے میں بہت کم ہے اس کو بڑھانے کی ضرورت ہے زراعت پا کستان کی کل جی ڈی پی کا 21فیصد ہے اور نا ئجیریا کی کل جی ڈی پی کا 23فیصد ہے یہ ایک ایسا شعبہ ہے جو دونوں ممالک کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی بہت گنجائش موجود ہے ۔نا ئجیریا دنیا میں تیل اور گیس کی پیدا وار کے حوالے سے 13واں بڑا ملک ہے جبکہ پاکستان کاٹن کی پیدا وار کے حوالے سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے زراعت کے شعبے پر توجہ دی جائے تو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے ۔ پا کستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے نئی حکومت کی پا لیسی کے متعلق نا ئجیریا کے سفیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاری کے حوالے سے درست سمت میں جا رہی ہے کسی بھی ملک میں سرمایہ کاری کے لیے چند بنیادی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے جن میں سیکورٹی اور امن و امان کی بہتر صورتحال ،انفرا سٹرکچر ،اور توانا ئی شامل ہو تی ہے پا کستان میں سی پیک منصوبے کے تحت سٹرکوں اور ریل کا جال بنایا جا رہا ہے جو کہ مستقبل میں پا کستان میں انقلابی تبدلی لا سکتا ہے اس کے ساتھ موجودہ حکومت کی توجہ بجلی کی پیدا وار پر بھی ہے امید ہے ان اقدامات کے باعث پا کستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی ۔ سی پیک کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے نا ئجیریا کے سفیر کا کہنا تھا کہ سی پیک پا کستان کے لیے حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ہے نا ئجیریا بھی سی پیک کا حصہ بن سکتا ہے کیونکہ پا کستان کے چین کے سا تھ تعلقات بہترین نا ئجیریا کے بھی چین کے ساتھ تعلقات بہترین ہیں ،یہ منصوبے صرف پا کستان یا جنوبی ایشیا کے لیے ہی نہیں بلکہ نا ئجیریا اور دیگر ممالک کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے معاشی ترقی کے لیے سڑکوں اور رابطوں کی بہت ضرورت ہوتی ہے کیونکہ انھی سٹرکوں کے ذریعے اشیا کی نقل و حمل ممکن ہو تی ہے ۔ پاکستان میں سی پیک حقیقی معنوں میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتا ہے منصوبے سے پا کستان میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں بھی بہت مدد ملے گی ۔ایس منصوبے سے صرف پا کستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کسی بھی خطے میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے اس لیے مجھے امید ہے کہ مستقبل میں نا ئجیریا بھی اس پر ا جیکٹ کا حصہ بن سکتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور نا ئجیریا کی صورتحال میں بہت مماثلت موجود ہے ،پا کستان اور نا ئجیریا کی آبادی بھی ایک جیسی ہے نا ئجیریا کی پا کستان سے تھوڑی کم ہے لیکن پا کستان کی آبادی سے بہت زیادہ فرق نہیں ہے ۔اگر ہم پا کستان کے دارلحکومت اسلام آباد کی بات کریں تو یہ شہر بھی نا ئجیریا کے دا رلحکومت ابوجا سے بہت ملتا جلتا ہے دونوں شہروں کی پلاننگ بالکل ایک ہی انداز میں ہوئی ہے اور ابوجا بھی اسلام آباد کی ہی طرح بہت ہی ہرا بھرا شہر ہے ۔اس کے ساتھ ہمارا قومی جھنڈا بھی سفید اور سبز ہے پا کستان کے جھنڈے کی طرح ۔اگر بات کی جائے مشکلات اور چیلنجز کی تو ان میں بھی مماثلت پائی جاتی ہے دونوں ممالک کی لیڈرشپ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکتا ہے اور بھرپور کو شش کر رہی ہے اگر دونوں ممالک کے سماجی ڈھانچے کی طرف دیکھا جائے تو پا کستان اور نا ئجیریا دونوں ملکوں کی 60فیصد سے زائد آبادی نوجوان ہے اور اس آبادی کا مستقبل میں اپنے اپنے ملک کی ترقی کے حوالے سے اہم کردار ہے ۔ان نوجوانوں کو روزگار ملے گا تو ہی امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئے گی ۔ دونوں ممالک کے سیکورٹی چیلنجز بھی ایک ہی نوعیت کے ہیں ،دونوں ممالک 5مختلف بین الااقوامی تنظیموں کے رکن ہیں جن میں ڈی 8،اقوام متحدہ ،نان الائیڈ مومنٹ ،او آئی سی ،اور کامن ویلتھ شامل ہیں ۔دونوں ممالک بین الا اقوامی امور سے متعلق یکساں موقف رکھتے ہیں ،اگر معاشی شعبے کی بات کریں تو پا کستان کی طرح نا ئجیریا میں بھی ٹیکسٹائل انڈسٹری موجود ہے لیکن اس وقت اس کی حالت زیادہ اچھی نہیں ہے اور کچھ مشکلات کا شکار ہے ۔میں نے پا کستان میں چیمبر آف کامرس کے دوروں کے دوران پاکستانی کاروباری افراد کو دعوت دی کہ وہ نا ئجیریا کی ٹیکسٹائل کی صنعت میں سرمایہ کاری کریں ،کیونکہ وہاں پر ان کے لیے مارکیٹ موجود ہے اور اس کے ساتھ ہماری حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات بھی فراہم کر رہی ہے آپ اگر نا ئجیریا میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو صرف 72گھنٹوں میں آ ن لائن اپنی کمپنی کو رجسٹر کروا سکتے ہیں اس کے ساتھ 10سال تک نئے سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں چھوٹ دی جا رہی ہے ۔نا ئجیریا میں آپ کاروبار شروع کریں تو آپ کا فائدہ ہی فائدہ ہے اور نقصان ہو ہی نہیں سکتا ۔اس کے ساتھ میں نے پا کستانی سرمایہ کاروں کو نا ئجیریا میں آئل اینڈ گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے کیونکہ پا کستان کی توانا ئی کی ضروریات بھی بہت زیادہ ہیں اور پا کستان اس شعبے سے فا ئدہ اٹھا سکتا ہے ۔پا کستان میں فارما سیوٹیکل کی صنعت بہت بڑی ہے اور میں نے اپنے ملک کے کاروباری افراد کو پا کستان آکر اس صنعت کا جائزہ لینے کا کہا ہے گزشتہ سال ہمارے 9وفود نے اس سلسلے میں پا کستان کا دورہ کیا میں چا ہتا ہوں کہ اس شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھا یا جائے اور تجارت کے حجم میں اضافہ ہو ۔ تعلیم کے شعبے میں پا کستان اور نا ئجیریا کے درمیان تعاون کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے نا ئجیریا کے سفیر نے کہا کہ گزشتہ روز ہی ہماری وزارت سائنس اور ٹیکنا لوجی کا وفد پا کستان کے دورے پر پہنچا اور انھوں نے پا کستان میں ہا ئر ایجوکیشن کے وفد سے ملاقات کی ۔پا کستان کی کا مسیٹس یو نیورسٹی نا ئجیریا میں بھی قائم کی جارہی ہے جو کہ بہت ہی خوش آئند بات ہے بڑی تعداد میں ہمارے طلباءپا کستان میں زیر تعلیم ہیں اس کے ساتھ پا کستان کی فارن سروس اکیڈمی میں بھی نا ئجیریا کے طا لب علم بڑی تعداد میں تعلیم حاصل کر ہے ہیں ،مجموعی طور پر تعلیم کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون تسلی بخش ہے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پا کستان اور نا ئجیریا کے درمیان منسٹریل کمیشن کا اجلاس اس سال ہو نا تھا لیکن اب اس کو اگلے سال کے اوائل میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان تیل اور گیس کے شعبے میں ایم او یو دستخط کے لیے تیار ہے امید ہے اس پر سائن ہونے کے بعد مزید معاہدوں پر دستخط بھی ہو ں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پا کستانی عوام بہت ہی مہمان نواز ،دوستانہ مزاج کے حامل اور اچھے لوگ ہیں میری ابھی تک جتنے پا کستانی لوگوں سے جان پہچان ہو ئی ہے میں نے ان سب کو بہت ہی اچھا انسان پایا ہے اور میرے ان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں میری خواہش ہے کہ یہ دوستی دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور سفارتی تعلقات میں بہتری کی صورت میں نظر آئے دونوں ممالک میں عظیم ملک بننے کی صلاحیت موجود ہے اور دونوں ملک ایک دوسرے کو اپنی منزل تک پہنچے میں بہت مدد کر سکتے ہیں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain