تازہ تر ین

وزیراعظم پیکیج، یوٹیلٹی اسٹورز پر آج سے اشیائے خورونوش سستی

 اسلام آباد: وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر آج (منگل سے) سے  اشیائے خورونوش سستی ملیں گی۔وزیراعظم کی جانب سے6 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا جس پر آج سے عملدرآمد ہوگا، وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد کے کراچی کمپنی یوٹیلیٹی اسٹورپر اس ریلیف پیکج کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔اس پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پرنئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت چینی7 روپے فی کلوگرام سستی کرکے نئی قیمت 75 روپے کلوگرام سے کم کرکے68 روپے مقررکر دی گئی ہے، اسی طرح گھی کی قیمت میں 20 روپے کلوگرام کمی کی گئی ہے، نئی قیمت کے تحت گھی کا پیکٹ 190کے بجائے 170 روپے میں ملے گا، چاول اور سفید چنا کی قیمت میں بھی 10روپے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain