تازہ تر ین

ایرانی پارلیمنٹ میں امریکی افواج کو دہشتگرد قرار دینے کا بل منطور

تہران، بغداد (نیٹ نیوز) نگران عراقی وزیراعظم عادل المہدی نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایاہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل سیاسی ہے۔میڈیارپورٹس کےمطابق انہوں نے کہا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی قتل کیے جانے والے روز ایران کا سعودی عرب کے لیے پیغام لے کر بغداد پہنچے تھے، اس میں بغداد کے ذریعے ایران کو بھیجے گئے سعودی پیغام کا جواب تھا۔عادل عبدالمہدی نے بتایا کہ سعودی پیغام میں خطے اور دونوں ملکوں کے درمیان تناو کی کمی کے لیے تجاویز تھیں اور اسی سلسلے میں جنرل سلیمانی سے حملے والے روز ملاقات طے تھی تاکہ وہ سعودی پیغام پر ایران کا تحریری جواب پیش کریں۔خیال رہے کہ عراقی وزیراعظم عادل عبد المہدی نے گزشتہ سال اپریل اور ستمبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں سعودی شاہ سلمان سے انہوں نے ملاقات کی تھی۔مریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کے واقع کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے امریکی فوج کودہشت گرد قرار دینے کا بل منظور کرلیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کے واقع کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے امریکی فوج کودہشت گرد قرار دینے کا بل منظور کرلیاگیا۔اس موقع پر قومی سلامتی کونسل کو ہدایت دیتے ہوئے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ سرِ عام لیا جائے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لینے کی بات کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ امریکی حمایت یافتہ مقامات کو جلا کر راکھ کر دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ دھمکی کرمان شہر میں ہزاروں افراد کے مجمع کے سامنے دی۔ امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے قدس فورس کے میجر جنرل قاسم سلیمانی کا آبائی شہر کرمان ہے اور ان کی تدفین بھی اسی شہر میں کردی گئی گئی ہے ۔ کرمان میں زیادہ تر افراد نے سیاہ لباس پہن رکھے تھے اور مقتول جنرل سلیمانی کی تصاویر جا بجا لگی ہوئی تھیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain