تازہ تر ین

مودی سن لو ،پولیس بلاﺅ ،لاٹھیاں برساﺅ ،ہم رکیں گے نہیں ،متنازعہ شہریت قانون کے خلاف بھارتی چیخ اُٹھے

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیٹ نیوز‘ نیوز ایجنسیاں) بھارت کی ایک معروف یونیورسٹی میں اسٹیج پر کھڑے نے اپنے حامیوں کو دیکھا اور وزیراعظم نریندر مودی کو ایک سخت چیلنج پیش کردیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار کے بائیں بازو کے سیاست دان کنہیا کمار نے شام کے وقت سرد ہواں میں اپنی آواز کو بلند کرتے ہوئے کہا کہ ‘بھارت کا نظریہ خطرے میں آگیا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم رکیں گے نہیں، حکومت کو اپنی قوت کا مظاہرہ کرنے دو، انہیں پولیس لانے دو، ہم اٹھایں گے انہیں غلط ثابت کرنے کے لیے، سن لو مودی’۔ ان کے ہر ایک جملے کے بعد عوام نے ‘آزادی’ کا نعرہ لگایا جبکہ وہ بات کرتے ہوئے مسلسل ہوا میں اپنا ہاتھ اٹھاتے رہے اور گردن میں پہنے لال رومال کی جانب انگلی سے اشارہ کرتے رہے۔ 33 سالہ بہاری سیاست دان حالیہ ہفتوں میں سامنے آئے ہیں اور مودی کے لیے سیاسی طور پر ایک بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔ خیال رہے کہ ہندو قوم پرست نریندر مودی کو گزشتہ سال دسمبر میں شہریت قانون لانے کے بعد سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی پر بڑا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں لایا گیا شہریت ترمیمی قانون تقسیم کرنے والا اور اس سے لگتا ہے کہ یہ ایک طبقے کے خلاف لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کانگریس کے دور سے بھی زیادہ خراب ہو گئے ہیں۔ جس طرح سے کانگریس کی حکومتوں نے کام کیا اب اسی راہ پر مرکز کی بی جے پی حکومت چل رہی ہے۔ بی جے پی تو کانگریس سے دو قدم آگے ہے۔ ملک کی معیشت خراب ہو گئی ہے اور ملک میں تنا اور خوف کا ماحول ہے۔مایاوتی نے کہا کہ یہاں سے جو مسلمان پاکستان گئے ہیں، وہ بھی ظلم اور زیادتی کے شکار ہیں، انہیں بھی یہاں لانا چاہیے لیکن مرکزی حکومت نے صرف ہندو، سکھ، عیسائی، جین اور بدھ کو ہی شہریت دینے کے لئے یہ قانون بنایا ہے اس سے لگتا ہے کہ مرکزی حکومت مسلمانوں کے خلاف ہے۔ مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا ناڈیلا نے بھارت میں شہریت سے متعلق مسلم مخالف متنازع قانون کو افسوسناک قرار دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں منعقد امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے بھارتی نڑاد چیف ایگزیکٹو ستیا ناڈیلا نے بھارت کے مسلم مخالف متنازع قانون پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جو بھی ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نئی بوچھاڑ کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ متنازع شہریت ترمیمی قانون حکمران جماعت کی بھارتی شہریوں سے شہریت واپس لینے اور اسے فنڈ دینے والے غیر ملکیوں کو دینے کی ایک چال ہے۔ بھارت میں مسلم مخالف متنازعہ قانون پرخاموشی اختیارکرنے پربالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مداح ایک بارپھر ان کے خلاف میدان میں آگئے ہیں اور شاہ رخ خان کوان کے ہی ہِٹ گانے کی مدد سے تنقید کا نشانہ بنادیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازعہ قانون کے خلاف بہت سے اداکاروں نے لب کشائی نہیں کی جن میں سر فہرست بالی ووڈ خانزہیں جنہیں ان کے اس دوغلے پن پر پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ایک بارپھرنئی دہلی کے شاہین باغ میں متنازعہ قانون کے خلاف مظاہرین نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارت کے مشہور یوگا گرو رام دیو نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے احتجاج میں شرکت کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرو رام دیو نے دپیکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ دپیکا کو کوئی بھی بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے بھارتی سیاسی اور سماجی مسئلوں کو جاننا چاہیے، انہیں چاہیے کہ وہ میرے جیسے کسی انسان کو اپنا مشیر رکھ لیں تا کہ انہیں بھارتی مسئلوں سے متعلق اصل حقیقت اور اندرونی کہانی معلوم ہو سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain