Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات جمعرات تک مؤخر
    • ناسا کا X-59 طیارہ آواز کی رفتار توڑنے میں کامیاب
    • جرمن چانسلر فریڈرک میرز کا ٹرمپ کو فٹبال جرسی کا تحفہ
    • انڈونیشیا کے بعض علاقوں میں 6.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
    • لاہور میں مبینہ سیلز میں بے ضابطگیوں پر ڈبل شاٹ کے آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے
    • امریکی فضائیہ کا 52-B طیارہ اڑان بھرنے کے فورا بعد کیلیفورنیا میں حادثے کا شکار
    • فرانس اور برطانیہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوششوں کی قیادت کریں گے
    • ایران جوہری ہتھیار کبھی نہی بنائے گا 300 ملین ڈالر ادائیگی کی خبرین غلط ہیں صدر ٹرمپ
    • معاہدے کے تحت جوہری معائنہ کار دوبارہ ایران واپس آئیں گے:جے ڈی وینس
    • روس کے کراسنودار علاقے میں ڈرون حملے کے بعد آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکہ کا پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے کا فیصلہ ،حکومت کی بہتر کارکردگی پر خوشی ہوئی ،ایلس ویلز

    By Daily Khabrainجنوری 21, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    APP03-20 ISLAMABAD: January 20 - Adviser to the Prime Minister on Commerce, Industries & Production and Investment Abdul Razak Dawood in a meeting with Ms. Alice Wells, Acting Assistant Secretary of State, Bureau of South & Central Asia Affairs alongwith Ambassador Paul Jones on Monday. APP
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اور مشیر تجارت رزاق داﺅد کےدرمیان ملاقات میں دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اور مشیر تجارت عبدالرزاق داد سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ و استحکام دینے میں دلچسپی کاا ظہار کیا گیا۔امریکی وزیر کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں باہمی تجارت کو مزید فروغ اور استحکام دیا جا سکتا ہے، زرعی شعبے میں فوری اضافے کی واضح صلاحیت موجود ہے۔ایلس ویلز نے کہا کہ معروف امریکی کمپنیاں پاکستان میں طویل عرصے سے کام کر رہی ہیں، مزید امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔مشیر تجارت رزاق داد نے کہا کہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی گنجائش ہے، امریکی انتظامیہ کے ساتھ تجارتی فروغ کے لیے بات چیت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ ترجیحی تجارت کے لیے جلد بات چیت ہوگی۔ امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے پر حکومت پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے نائب معاون امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی اور داخلی امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو تسلی بخش حد تک حل کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایلس ویلز نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم حکومت پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ ملاقات کے لیے آئے امریکی وفد نے کہا کہ ہم ایک پختہ نظام اور طریقہ کار مرتب کرنا چاہتے ہیں جس سے آنے والے وقت میں بھی مستفید ہوا جا سکے۔ اعجاز احمد شاہ نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کی تصدیق کے عمل کے لیے لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام نے امریکی وفد کو آگاہ کیا کہ نومبر، دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں حل کیے جانے والے کیسز کی رپورٹ امریکی سفارت خانے کو بھیج دی گئی ہے۔ ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے بروقت جوابات کا عمل قابل تعریف ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں (آئی این جی اوز) کی رجسٹریشن کے لیے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے، جن تنظیموں پر تحفظات ہوں انہیں اپنا موقف دینے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ مقررہ معیار پر پوری اترنے والی تنظیموں کو کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔ انہوں نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حوالے سے ہونے والی پیش قدمی سے متعلق بھی امریکی وفد کو بریفنگ دی جس پر ایلس ویلز نے کہا کہ یہ سن کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کی مرکزی حکومت نے ان معاملات پر کافی کم وقت میں بہت بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ ان اقدامات کا متعارف ہونا ہماری اپنی ترقی کے لیے بھی انتہائی خوش آئند ہے۔ واضح رہے کہ ایلس ویلز دورہ بھارت اور سری لنکا کے بعد چار روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھیں۔ اگرچہ ان کا یہ دورہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ امریکا کے فوری بعد سامنے آیا، لیکن ان کا پاکستان آنا پہلے سے طے شدہ تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دورے کے دوران ان کی پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے مزید کئی ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں پاک ۔ امریکا تعلقات، افغان امن عمل، مشرق وسطی میں حالیہ کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وہ تھنک ٹینک سے خطاب اور سول سوسائٹی کے اراکین سے ملاقات بھی کریں گی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    لاہور میں مبینہ سیلز میں بے ضابطگیوں پر ڈبل شاٹ کے آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے

    بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.