Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات جمعرات تک مؤخر
    • ناسا کا X-59 طیارہ آواز کی رفتار توڑنے میں کامیاب
    • جرمن چانسلر فریڈرک میرز کا ٹرمپ کو فٹبال جرسی کا تحفہ
    • انڈونیشیا کے بعض علاقوں میں 6.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
    • لاہور میں مبینہ سیلز میں بے ضابطگیوں پر ڈبل شاٹ کے آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے
    • امریکی فضائیہ کا 52-B طیارہ اڑان بھرنے کے فورا بعد کیلیفورنیا میں حادثے کا شکار
    • فرانس اور برطانیہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوششوں کی قیادت کریں گے
    • ایران جوہری ہتھیار کبھی نہی بنائے گا 300 ملین ڈالر ادائیگی کی خبرین غلط ہیں صدر ٹرمپ
    • معاہدے کے تحت جوہری معائنہ کار دوبارہ ایران واپس آئیں گے:جے ڈی وینس
    • روس کے کراسنودار علاقے میں ڈرون حملے کے بعد آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    متنازعہ شہریت بل کا نفاذ ،بھارتی سپریم کورٹ کا سٹے سے انکار ،مودی حکومت سے وضاحت طلب

    By Daily Khabrainجنوری 23, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی سپریم کورٹ نے شہریت کے متنازع قانون کے نفاذ کے خلاف دائر مقدمے میں حکم امتناعی دینے سے انکار کرتے ہوئے کو قانون کے نفاذ کی وضاحت دینے کے لئے مزید وقت دیدیا ہے۔بھارتی عدالت ٰ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کا جواب سنے بغیر وہ اس قانون کے نفاذ پر حکم امتناعی جاری کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی۔ بھارتی اعلی عدالت نے مودی حکومت کو جواب یا وضاحت جمع کرانے کے لیے 4 ہفتے کا وقت دیا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی قیادت میں تین رکنی بنچ نے کہا ہے کہ اس معاملے کی سماعت کے لیے ایک پانچ رکنی آئینی بنچ کی تشکیل دیاجائے گا۔بھارت میں شہریت کے اس نئے ترمیمی قانون کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے بھارت آنے والے غیر مسلم تارکین وطن کو شہریت دی جائے گی لیکن اس قانون میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔شہریت کے متنازع ترمیمی قانون سی اے اے کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کے دوران بھارتی اٹارنی جنرل نے کہا کہ شہریت قانون کو چیلنج کرنے والی سبھی درخواستوں کی نقول انھیں موصل نہیں ہوئی ہیں، اس لیے انھیں اپنا جواب دینے کے لیے وقت دیا جائے۔شہریت کے متنازع قانون جس کو 10جنوری کو نافذ العمل کیا گیا کے خلاف گزشتہ ایک مہینے سے پورے ملک میں مظاہرے ہو رہے ہیں،شہریت کے قانون کو چیلنج کرنے والی درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون آئین کے بنیادی اصولوں کے منافی اور غیر قانونی ہے لہذا اس کے نفاذ پر سٹے آرڈر جاری کیا جائے۔سینئر وکیل کپل سبل نے درخواست گزاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے دلیل دی تھی کہ اس قانون کے نفاذ سے جن باشندوں کو شہریت دی جائے گی ان کی شہریت واپس لینا مشکل ہو جائیگا، اس لیے حتمی فیصلہ آنے تک اس قانون کی عملدرآمد کو روکا جائے۔ تاہم عدالت نے ان کی دلیل نہ مانتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قدم نا قابل تبدیل نہیں ہے۔اس مقدمے کے بھارت بھر میں 144 درخوست گزاروں میں حزب اختلاف کی کئی جماعتوں کے رکن پارلیمان اور رہنما بھی شامل ہیں۔شہریت قانون کی مخالفت کرنے والوں میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں غیر مسلم بھی شریک ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    لاہور میں مبینہ سیلز میں بے ضابطگیوں پر ڈبل شاٹ کے آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے

    بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.