Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات جمعرات تک مؤخر
    • ناسا کا X-59 طیارہ آواز کی رفتار توڑنے میں کامیاب
    • جرمن چانسلر فریڈرک میرز کا ٹرمپ کو فٹبال جرسی کا تحفہ
    • انڈونیشیا کے بعض علاقوں میں 6.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
    • لاہور میں مبینہ سیلز میں بے ضابطگیوں پر ڈبل شاٹ کے آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے
    • امریکی فضائیہ کا 52-B طیارہ اڑان بھرنے کے فورا بعد کیلیفورنیا میں حادثے کا شکار
    • فرانس اور برطانیہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوششوں کی قیادت کریں گے
    • ایران جوہری ہتھیار کبھی نہی بنائے گا 300 ملین ڈالر ادائیگی کی خبرین غلط ہیں صدر ٹرمپ
    • معاہدے کے تحت جوہری معائنہ کار دوبارہ ایران واپس آئیں گے:جے ڈی وینس
    • روس کے کراسنودار علاقے میں ڈرون حملے کے بعد آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایف آئی اے نے آٹا بحران کی تحقیقات شروع کر دیں لاہور ہائیکورٹ نے بھی گندم کی درآمد ،برآمد کی تفصیل مانگ لی

    By Daily Khabrainجنوری 25, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ملک میں آٹے کے بحران کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے گندم کی برآمد اور درآمد کی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ عدالت نے گندم کی افغانستان اور ایران کو سمگلنگ کا بھی نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امون رشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی ۔ عدالتی حکم پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اوردیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے ۔سیکرٹری خوراک عوام کو چالیس روپے کلو آٹا فراہم کیا جارہا ہے، جو لوگ زائد قیمتوں پر فروخت کر تے ہیں ان کیخلاف کارروائی ہورہی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ اگر ریٹیل میں گندم لینا ہوتو کس ریٹ پر ملے گی ۔ سیکرٹری خوراک نے فاضل عدالت کو بتایا کہ1375 روپے میں فلور ملز کو فی من گندم فراہم کررہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آٹے میں سے تو سوجی وغیرہ نکال لیا جاتا ہے ،عوام کو صرف ہوا ملتی ہے، آٹے میں کتنے فیصد اجزا ءہیں، الزام ہے کہ اس میں بھی ملاوٹ ہوتی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آٹے کے معیار اور وزن کو کسی لیبارٹری سے چیک کرواتے ہیں یا آپ کے محکمہ نے چیک کیا۔ اگر سارا کچھ موجود ہے تو عوام میں خوف کیوں ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے عدالت کے سامنے مو¿قف اپنایا کہ گندم کا پرائیویٹ سٹاک ختم یا کم ہوا جس کی وجہ سے عوام میں بحران نظر آیا،حکومت کے پاس 23 لاکھ ٹن گندم کے سٹاک موجود ہیں، آٹا چکیوں کو بھی اب 100 کلو گندم کی پانچ بوریاں فی چکی فراہم کررہے ہیں۔درخواست گزارنے مو¿قف اپنایا کہ حکومت نے چار لاکھ میٹرک ٹن گندم 29 ہزار روپے فی میٹرک ٹن کے حساب سے برآمدکی، حکومت نے گندم 55 ڈالر فی میٹرک ٹن فائدہ بھی دیا ،تحریک انصاف کی حکومت سستے داموں گندم ایکسپورٹ کرکے اب مہنگی گندم درآمد کررہی ہے، ملک میں گندم کی کمی سے آٹے کا بحران پیدا ا،عوام کو ملک میں سستا آٹا دستیاب نہیں ہورہا ہے۔ استدعا ہے حکومت کو سستے آٹے کی فراہمی کا حکم دیا جائے ۔چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے سماعت 29جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے گندم کی برآمد اور درآمد کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلیں ۔ فاضل عدالت نے حکم دیا کہ گندم کی سمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے اورحکومتی جواب کے ساتھ بیان حلفی جمع کرایا جائے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    لاہور میں مبینہ سیلز میں بے ضابطگیوں پر ڈبل شاٹ کے آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے

    بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.