تازہ تر ین

نعیم الحق ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک،رسم قل آج وزیر اعظم ہاﺅس میں ہو گی

کراچی (آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب، گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر قانون فروغ نسیم سمیت حکومتی و اپوزیشن کی معروف شخصیات نے شرکت کی‘نماز جنازہ کے بعد نعیم الحق کی تدفین گزری قبرستان میں ی گئی ‘ان کی رسم سوئم اسلام آباد میں وزیراعظم ہاﺅس میں ہوگا جس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی‘ وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر حکومتی شخصیات شریک ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق خون کے سرطان کے باعث گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے جن کی نماز جنازہ گزشتہ روز نماز عصر کے بعد مسجد عائشہ ڈیفنس فیز 4 میں ادا کردی گئی ۔نعیم الحق کی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب، گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر قانون فروغ نسیم سمیت حکومتی و اپوزیشن کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔نعیم الحق کی تدفین گزری قبرستان میں کی جائے گی جبکہ ان کا سوئم اسلام آباد میں وزیراعظم ہاﺅس میں ہوگا جس میں وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر حکومتی شخصیات شریک ہوں گی۔نعیم الحق کے وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والے سوئم میں ان کے اہلخانہ بھی شریک ہوں گے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نعیم الحق پارٹی کادرخشاں ستارہ تھے، نعیم الحق ہراول دستے کاکرداراداکرتے رہے،وہ 23 سال تک قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑتے رہے۔اتوار کو وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نعیم الحق کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نعیم الحق ہراول دستے کاکرداراداکرتے رہے، نعیم الحق 23 سال تک قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑتے رہے،نعیم الحق پارٹی کادرخشاں ستارہ تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain