Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی آئی اے کی پرواز پی کے 309 دورانِ پرواز فنی خرابی کا شکار، بڑا حادثہ ٹل گیا
    • مصر کو ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ سے قبل سیٹل کی پرواز سے روک دیا گیا
    • اسرائیل جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھے گا
    • محمد یوسف کی کوششوں سے 12 قریبی رشتہ داروں نے اسلام قبول کر لیا
    • براہموس سپرسونک میزائل ڈیل، بھارت اور یو اے ای کے درمیان مذاکرات جاری
    • ایران کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ تکنیکی مذاکرات مکمل
    • ہالینڈ نے ورلڈ کپ سائیکل میں 20 گول کر لیے (16 کوالیفائرز، 4 فائنلز)
    • اسٹوکس اور ایٹکنسن تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ اسکواڈ میں شامل ہو گئے
    • پاکستانیوں نے 5 دن میں 300 ارب ایرانی ریال خرید لیے
    • لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی وجہ بنی‘

    By Daily Khabrainفروری 17, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکی کانگریس کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت اور پاکستان کے مابین کشمیر کے تنازع پر ثالثی کی پیشکش ممکنہ طور پر نئی دہلی کی جانب سے مقبوضہ وادی کے الحاق کی وجہ بنی۔ امریکی کانگریس کے لیے تیار کردہ رپورٹ میں کانگریشنل ریسرچ سروس (سی آر ایس) کا کہنا تھا کہ 22 جولائی 2019 کو وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے کہا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے بھارتی پارلیمان میں تہلکہ مچ گیا تھا اور اپوزیشن نے حکومت سے وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان سے واک آو¿ٹ کردیا تھا جس پر بھارتی حکومت حزب اختلاف کو یہ یقین دہانی کروانے پر مجبور ہوگئی تھی کہ نریندر مودی نے کبھی ایسی کوئی پیشکش نہیں کی ہے رپورٹ میں کہا گیا کہ ’صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی رہنما کا گرمجوشی سے استقبال، ان کی یہ خواہش کہ پاکستان امریکا کو افغانستان سے ’خود کو نکالنے‘ میں تعاون کرے اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیل آو¿ٹ پیکج کے لیے امریکی حمایت جیسے عناصر نے مل کر بھارتی تجزیہ کاروں میں تشویش پیدا کی‘۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارتی رہنماو¿ں نے ‘دیکھا کہ واشنگٹن دوبارہ بھارت اور پاکستان کو تصوراتی طور پر جوڑ رہا ہے اور پاکستان کی اس طرح حمایت کررہا ہے کہ جس سے بھارتی مفادات کو نقصان پہنچے‘۔مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے دعوے نے بھارتی مبصرین کو دھچکا پہنچایا، جس میں سے کچھ نے نریندر مودی کے اعتماد کی حکمت پر سوال اٹھانا شروع کردیا تھا۔سی آر ایس کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ صورتحال بھی ممکنہ طور پر بھارت کی جانب سے اگست میں کشمیر کا الحاق کرنے کے اقدام کی وجہ بنی’۔حالانکہ امریکی صدر نے ثالثی کی پیشکش کبھی واپس نہیں لی لیکن سخت بھارتی ردِ عمل نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو سوشل میڈیا پر ایک وضاحتی بیان جاری کرنے پر مجبور کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن اب بھی کشمیر کو ’دونوں فریقین کے درمیان گفتگو کے لیے باہمی مسئلہ سمجھتا ہے‘ اور ٹرمپ انتظامیہ ’اس سلسلے میں معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے’۔چیئرمین آف ہاو¿س فارن کمیٹی کے نمائندے ایلائٹ اینجل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کشمیر پر ’امریکا کے دیرینہ موقف‘ کی حمایت کو دہرایا اور اس بات پر زور دیا کہ پاک-بھارت مذاکرات کی وسعت اور رفتار باہمی عزم پر منحصر ہے جبکہ پاکستان سے مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کا کہا گیا۔6 ماہ میں کشمیر سے متعلق اپنی دوسری رپورٹ میں سی آر ایس کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت میں بہت سے افراد مودی حکومت کی جانب سے ’کشمیر کے تنازع کو بیرونی دہشت گردی کے پیچھے چھپانے‘ سے اتفاق نہیں کرتے۔سی آر ایس نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کے ناقدین کو یقین تھا کہ وہ ’ہندو قوم پرست ایجنڈے‘ پر کام کررہی ہے تاکہ مقبوضہ وادی کی حیثیت تبدیل کردی جائے۔خیال رہے کہ کانگریشنل ریسرچ سینٹر امریکی ایوانِ نمائندگان کا آزادانہ تحقیقی ونگ ہے جو امریکی قانون سازوں کے لیے وقتاً فوقتاً رپورٹس تیار کرتا ہے تاکہ وہ بڑے بین الاقوامی معاملات پر باخبر فیصلے کرسکیں۔فی الوقت امریکی ایوان میں 2 قراردادیں زیر التوا ہیں جو بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے الحاق پر سوال اٹھاتی ہیں، اس میں سے ایک بھارتی نڑاد امریکی رکن کانگریس پامیلا جیا پال نے پیش کی تھی جو نریندر مودی کی حکومت کو مسلمان مخالف پالیسز پر تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔سی آر ایس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی دہلی کے ہندو قوم پرست ایجنڈے کے حمایتی کشمیر کے مذاکراتی حل کے مخالف ہیں۔25 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے چین کی حمایت سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا جس پر 5 دہائیوں سے زائد عرصے میں پہلی مرتبہ 16 اگست کو مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرنے کے لیے کونسل کا اجلاس ہوا تھا۔مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’بھارت اپنے آپ کو خطے کا رہنما ظاہر کرتا ہے جسے کسی مدد کی ضرورت نہیں‘ اور یہ چیز اسے کشمیر کے معاملے پر تیسرے فریق کی ثالثی پیشکش قبول کرنے سے روکتی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اسرائیل جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھے گا

      براہموس سپرسونک میزائل ڈیل، بھارت اور یو اے ای کے درمیان مذاکرات جاری

      ایران کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ تکنیکی مذاکرات مکمل

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.