تازہ تر ین

شیخوپورہ کے قریب ٹرین کو حادثہ،20 سکھ یاتری ہلاک

کراچی:(ویب ڈیسک) سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس  شیخوپورہ  کے قریب حادثے کا شکا ہوگئی ، مسافروں سے بھری ویگن ٹرین سے ٹکرانے کے نتیجے میں 19 سکھ یاتری ہلاک ہوگئے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے اسٹیشن کے قریب  بغیر پھاٹک والی ریلوے کراسنگ پر پیش آیا ، سکھ یاتری زیارت کے لئے سچا سودا گوردارہ جا رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق مسافروں سے بھری ویگن تیزر فتار  ٹرین کی زد میں آگئی،ٹرین ویگن کو دور تک گھسیٹتے ہوئے لے گئی جس سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

ڈی پی او شیخوپورہ نے حادثے میں  19 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ویگن میں سکھ یاتری سوار تھے اور یاتری روڈ پر ریلوے کراسنگ پر گاڑی  شاہ حسین ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 سمیت دیگر فلاحی تنظیموں کی ایمبولینس اور ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain